پھر کھل جائے گا بوفورس کا جن، سی بی آئی دوبارہ کھول سکتی ہے فائل

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th August 2017, 12:17 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،11/اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ملک کی سیاست میں ایک بار پھر زلزلہ آ سکتا ہے۔ سی بی آئی نے بوفورس گھوٹالے کی فائل کو دوبارہ کھولنے کی اپیل کی ہے۔ سی بی آئی نے پارلیمنٹری کمیٹی کو کہا ہے کہ یہ معاملہ سپریم کورٹ جائے اس سے پہلے وہ اس کیس کو دوبارہ کھول سکتی ہے۔بتا دیں کہ بوفورس معاملہ 64 کروڑ روپے کی دلالی سے منسلک ہے، اس کو لے کر بی جے پی رکن اور وکیل اجے اگروال نے حال ہی میں سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔ اگروال نے اس معاملے میں خصوصی رخصت پیٹشن پر جلد سماعت کی مانگ کی تھی، یہ معاملہ ستمبر 2005 سے زیر التوا ہے۔ غور طلب ہے کہ بوفورس کیس کے ملزمان کو دہلی ہائی کورٹ نے مئی 2005 میں بری کر دیا تھا۔بوفورس کیس 1987 میں سامنے آیا تھا۔ اس میں سویڈن سے جہاز خریدنے کے سودے میں رشوت کے لین دین کے الزامات میں وقت کے وزیر اعظم آنجہانی راجیو گاندھی اور آنجہانی اطالوی کاروباری کے نام گھر گئے تھے۔آپ کو بتا دیں کہ حکومت ہند اور سویڈن حکومت کے طور پر اے بی بوفورس کمپنی سے توپ کو لے کر 1437 کروڑ روپے کی ڈیل ہوئی تھی۔ہندوستانی فوج کو اس کی پہلی قسط 24 مارچ، 1986 کو ملی تھی، وہیں 16 اپریل، 1987 میں سویڈن کے ایک ریڈیو میں اس میں دلالی کی بات کی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...