بھٹکل کے کونار میں بارش کے نالے میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے شخص کی نعش برآمد

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 15th August 2018, 7:47 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 15/اگست (ایس او نیوز) تعلقہ کے کونار دیہات میں کل منگل کو ایک شخص نالے میں گرکر لاپتہ ہوگیا تھا، اُس کی نعش آج متعلقہ نالے سے  برآمد کرلی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ راجو گونڈا (32) کونار کے  ہڈلور میں منگل صبح  کھیتی باڑی کے لئے گھر سے نکلا تھا، مگر زوردار بارش کے دوران بارش کے ہی پانی سے بھرے ایک نالے میں گر کر لاپتہ ہوگیا تھا۔ آج  اُس کی نعش اُسی نالے سے نکالی گئی  ہے۔

بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد نعش گھروالوں کے حوالے کی گئی ہے۔

بھٹکل مضافاتی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔