کیرالہ:چار لاپتہ ماہی گیروں میں سے ایک کی لاش ملی
کیرالہ ، 13؍اکتوبر (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا) بے پور ساحل سمندر پر کشتی ڈوبنے سے لاپتہ چار ماہی گیروں میں سے ایک کی لاش ملی ہے ۔ پوت سے کشتی کے ٹکرانے کی وجہ سے ڈوب گئی تھی ۔بحریہ کے ایک اعلی حکام نے بتایا کہ اس شخص کی ابھی تک شناخت نہیں ہوئی ہے ۔ لاش کو رات قریب نو بجے بے پور لایا جائے گا۔ پولیس نے بتایا تھا کہ وہ چھ ماہی گیروں کے گروپ کا حصہ تھا جو کوچی کے قریب منم بم سے 11 اکتوبر کو سمندر مچھلی پکڑنے گئے ہوئے تھے ،ان کی کشتی رات قریب آٹھ بجے ڈوبنا شروع ہوئی تھی ۔دو ماہی گیروں جوویر 58 اور کارتک 19 کو پاس کے ماہی گیروں نے بچا لیا تھا۔ بحریہ کے سیکوریٹی دستہ نے آج بیان جاری کرکے کہا کہ غائب ماہی گیروں کا پتہ لگانے کی مہم چلائی جا رہی ہے، امید کی جانی چاہئے کہ جلد ہی ہم دوسرے لاپتہ ماہی گیروں کی لاش حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔