اُڈپی کے اُچھیلا سمندر کنارے پر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی لاش برآمد

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 23rd January 2017, 12:50 PM | ساحلی خبریں |

اُڈپی 23/ جنوری (ایس او نیوز) تعلقہ کے اُچھیلا سمندر کنارے آج پیر صبح ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے، جس کی شناخت لاپتہ ہونے والے نوجوان راجیو گوڈا (21) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق راجیو گوڈا ہاسن میں کمپوٹر کی کسی فرم میں ملازمت کرتا تھا، جس کے دوران فرنگی پیٹ کی ایک لڑکی کے پیار کے چکر میں پھنس گیا۔  بتایا جارہا ہے کہ محبت میں ناکام ہونے کی وجہ سے اُس نے  غالباً سمندر میں کود کر خودکشی کی ہوگی۔

ذرائع نے بتایا کہ قریب آٹھ روز قبل مینگلور تعلقہ کے اُروا پولس تھانہ میں راجیو گوڈا  کی گمشدگی کے تعلق سے  شکایت درج کی گئی تھی، مگر اب اُس کی نعش اُڈپی کے اُچھیلا سمندر سے برآمد ہوئی ہے۔

پڈوبدری پولس تھانہ میں اس تعلق سے معاملہ درج کیا گیا ہے اور پولس پورے معاملے کی چھان بین کررہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔