بورڈز اور کارپوریشنوں کی چیرمین شپ،26اگست کو اعلیٰ کمان کی منظوری متوقع

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd August 2016, 8:22 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو23؍اگست(ایس او نیوز؍عبدالحلیم منصور) سرکاری بورڈز اور کارپور یشنوں کی چیرمین شپ کیلئے 20 سے زائد اراکین اسمبلی سمیت پچھلے اسمبلی انتخابات میں بہت کم فرق سے ہارنے والے تقریباً 20کانگریس امیدواروں کو بھی شامل کیاگیا ہے۔ اس ضمن میں وزیر اعلیٰ سدرامیا اور کے پی سی سی صدر ڈاکٹر جی پرمیشور نے اتفاق رائے سے جو فہرست تیار کی ہے اس کی منظوری کیلئے سدرامیا 26اگست کو دہلی روانہ ہورہے ہیں۔ ریاستی کابینہ میں جگہ پانے میں ناکام بعض سینئر اراکین اسمبلی کو اہم سرکاری بورڈز اور کارپوریشنوں کی چیرمین شپ دینے کے فارمولے پر اتفاق ہوچکا ہے۔ آنے والے انتخابات کو مدنظر رکھتے ہوئے سدرامیا اور پرمیشور نے اراکین اسمبلی ، پارٹی کے ناکام امیدوار اور پارٹی کارکنوں کو 30,30 اور 40کے اوسط سے چیرمین شپ تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریاستی وزارت سے محروم اراکین اسمبلی مالکیا گتے دار ، پی ایم نریندر سوامی ، گوپال پجاری ، پی آر یاؤگل ، بی جی گووندپا ، سرینواس ، ڈی سدھاکر ، توکا رام، بی بی انعامدار، قمر الاسلام ، سدونیامے گوڈا ، آر وی دیوراج ، ایس ٹی سوم شیکھر ، منی رتنا، اور شیوانند پاٹل کو اہم سرکاری بورڈز اور کارپوریشنوں کی چیرمین شپ دی جاسکتی ہے۔اس کے علاوہ بعض ضلع کانگریس صدور اور کے پی سی سی عہدیداروں کو بھی ان کی خدمات کی مناسبت سے چیرمین شپ کیلئے نام تجویز کئے گئے ہیں۔ آنے والے انتخابات میں پارٹی امیدواروں کی زیادہ سے زیادہ سیٹوں پر کامیابی یقینی بنانے کیلئے بہت کم فرق سے شکست خوردہ امیدواروں کو عہدے دینے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔