بورڈز اور کارپوریشنوں کے چیرمینوں کا تقرر جلد
بنگلورو،17؍نومبر(ایس او نیوز) سرکاری بورڈز اور کارپوریشنوں کے لئے چیرمینوں کے تقرر کی پہل عنقریب کردی جائے گی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ریاستی کابینہ میں توسیع اور ردوبدل میں تاخیر کے سبب سرکاری بورڈز اور کارپوریشنوں کے لئے چیرمینوں اور اراکین کے تقرر کو مزید نہ ٹالنے پر کانگریس جے ڈی ایس قیادت نے اتفاق کرلیا ہے۔ مختلف بورڈز اور کارپوریشنوں کے لئے صرف اراکین اسمبلی کو چیرمین کے طور پر مقرر کرنے اور پارٹی کارکنوں کو ممبران اور ڈائرکٹرز بنانے کے سلسلے کو آگے بڑھانے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ریاستی کابینہ کی آٹھ نشستوں کو پر کرنے کے متعلق چونکہ اب تک کانگریس اعلیٰ کمان کی طرف سے کوئی فیصلہ نہیں لیاگیا ہے، اسی لئے اس پر خاموشی اختیار کرلی گئی ہے۔