بورڈ اور کارپوریشن کے صدور ونائب صدور کی تقرراتی ٹال مٹول کاشکار کانگریس ۔جے ڈی ایس کی رسہ کشی جاری ، راہل گاندھی سے ملاقات کرکے حل نکالنے کافیصلہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th July 2018, 11:10 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،16؍جولائی (ایس او نیوز) بورڈ اورکارپوریشن کے صدور و نائب صدورکے تقرراتی معاملہ میں مخلوط حکومت کی کانگریس اور جے ڈی ایس پارٹیوں کے درمیان رسہ کشی چل رہی ہے ، کانگریس پارٹی کی خواہش تھی کہ ریاستی اسمبلی سیشن کے فوری بعد بورڈ اور کارپوریشن کے صدورو نائب صدور کی تقرراتی عمل میں لائی جانے ،جے ڈی ایس کے سربراہ اورسابق وزیر اعظم دیوے گوڑا نے مبینہ طور پر ہدایت جاری کی ہے کہ اساڑھ ماہ کے بعد تقرراتی کارروائی انجام دی جائے ، اس طرح بورڈ اور کارپوریشن کے صدور و نائب صدور کی تقرراتی کارروائی کھٹائی میں پڑی ہوئی ہے ۔

بورڈ اور کارپوریشن میں تقرراتی اور کابینہ کی توسیع کے سلسلہ میں تبادلہ خیال کرنے ریاستی کانگریس قائدین رواں ماہ کی 18تاریخ کو دہلی جارہے ہیں ،اے آئی سی سی کے صدر راہل گاندھی سے تبادلہ خیال کرنے کی اطلاع ہے ۔ پارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ ریاستی کانگریس قائدین دہلی دورہ کے دوران راہل گاندھی کے پاس یہ معاملہ اٹھائیں گے اور اصرار کریں گے کہ ماہ اساڑھ کے بعد بورڈ اور کارپوریشنوں کی تقرراتی سے پارٹی میں ناراضی کی لہر دوڑ سکتی ہے۔ اس لئے جلد از جلد اس معاملہ کو نپٹایا جائے ۔ قائدین تقررات کی اجازت لینے کی کوشش کریں گے ۔ اسمبلی سیشن کے بعد بورڈ اور کارپوریشنوں کی تقرراتی کیلئے اس سے پہلے راہل گاندھی نے ہری جھنڈی دکھائی تھی ۔ لیکن جے ڈی ایس قائدین نے اساڑھ کا بہانہ بنا کرکانگریس قائدین کو ناراض کیا ہے۔

اس بات کے پیش نظر کانگریس صدر سے ملاقات کرتے ہوئے تمام مسائل ان کی موجودگی میں حل کرنے کے مقصد سے 18جولائی کے بعد سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا، نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر جی پرمیشور ۔ کے پی سی سی صدر دنیش گنڈو راؤ کار گزار صدر ایشور کھنڈرے تمام مل کر دہلی جاکر ہائی کمان سے تبادلہ خیال کریں گے۔ اسمبلی سیشن کے فوری بعد بورڈ کارپوریشنوں میں تقرراتی نہ ہونے پر سدارامیا نے ناراضی ظاہر کی اور فی الفور تقررات کا اصرار کیا ہے ۔ اس ضمن میں اپنے قریبی ساتھیوں کے سامنے سدارامیا نے عدم اطمینان کااظہار کیا ہے ۔ ان تمام پیش رفت و سرگرمیوں کے پیش نظر ہائی کمان سے ملاقات کرتے ہوئے حل نکالنے قائدین نے فیصلہ کیا ۔ بورڈ اور کارپوریشنوں کی تقرراتی میں تاخیر ہوئی ہے ،اب کابینہ کی توسیع میں بھی تاخیر ہوسکتی ہے۔

ریاستی وزیر اعلیٰ کمار سوامی نے کل جے ڈی ایس کارکنان کے اجلاس میں خطاب کرتے ہو ئے کہا تھا کہ میں وزیر اعلیٰ ضرور ہوں لیکن خوش نہیں ہوں۔وشا کنٹھا ( لارڈشیو)کی مانند خود کی انگلی میں زہر بنا کر زہر پی گیا ہوں۔ کمار سوامی کی یہ بات سیاسی ایوانوں میں ہل چل مچادی ،اور عوامی بحث کا باعث بن گئی۔ مختلف قسم کی قیاس آرائیاں اور چہ میگوئیاں ہورہی ہیں ،مخلوط حکومت میں سب کچھ ٹھیک نہیں ہے۔ ایسا محسوس کیا جارہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کومسائل کا سامنا ہے ۔ عوام کا مزید کہنا ہے کہ جب سے مخلوط حکومت برسر اقتدار آئی ہے ،تب سے اب تک کوئی نہ کوئی مسئلہ درپیش ہے ۔ کانگریس قائدین ایک طرف کچھ اور بولتے ہیں دوسری طرف جے ڈی ایس کے قائدین کچھ اورکہتے ہیں ۔ اس صورتحال کے پیش نظر کمار سوامی نے اپنے آپ کو زہر پیا ہوا وزیر اعلیٰ قرار دیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...