بس پاسوں پر بی ایم ٹی سی کا بیان: طلباء مجسٹک سے پاس حاصل کریں

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 1st October 2018, 11:48 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو یکم اکتوبر (ایس او نیوز) بس پاس طلباء کے گھروں تک پہنچانے بی ایم ٹی سی کے امنگوں بھرے منصوبے کو جھٹکالگا،اس لیے کہ شہر کے طلبا کو ہفتہ کا پورا دن اپنے پاس لینے کیمپے گوڑا بس ٹرمنس پر گزارکر اس تعلیمی سال کے لے رعایت شدہ پاس حاصل کرنا پڑا۔اس سال پہلی مرتبہ بی ایم ٹی سی طلباء کو آن لائن عرضیاں داخل کرنے کہا تھا۔اسے تقریباً3لاکھ عرضیاں ملیں ، لیکن 70,000کا پروسیس نہیں کیا جاسکا اس لیے کہ طلباء نے ضرور ی تمام معلومات فراہم نہیں کی تھیں۔جس میں کالج کا ای میل آئی ڈی اور تصاویر شامل ہیں۔ایک والد را م چندرا نے کہا کہ’’ان رشوت خور افسروں کے سبب ہمارے بچے پاس کے لیے جدو جہد کر رہے ہیں۔پہلے انہوں نے ہمیں آن لائن عرضیاں د اخل کرنے کہااور اب اسے پاس کاؤنٹر سے حاصل کرنے کہہ رہے ہیں۔معاملات کو بد تر بنانے کوئی افسر وضاحت دینے موقع پر موجود نہیں تھا۔ہزاروں طلبا اپنے پاس لینے مجسٹک کو آئے ہیں۔‘‘ایک طالب علم ساگر نے کہا ’’ہر سال ہم جولائی کے آخر میں بس پاس حاصل کرتے تھے اس لیے کہ بڑے بس اسٹانڈوں میں اسمارٹ کارڈ دینے کا پرانا سسٹم اچھا تھا۔لیکن اس سال ابھی ستمبر ہے او ر ہم بس پاسوں کا انتظار کر رہے ہیں۔میں صبح 7 بجے مجسٹک پہنچااور اب 1 بجا ہے اور میں ا بھی قطار میں ہوں۔ اس کی گیارنٹی بھی نہیں ہے کہ ہم آج پاس حاصل کریں گے۔میں ہنومنت نگر سے آیا ہوں اور میر اپورا دن یہیں گزر گیا۔بی ایم ٹی سی نے مجسٹک بس ا سٹانڈ میں 15کاؤنٹر قائم کئے ہیں ۔بی ایم ٹی سی کے ایک سینئر افسر نے کہا کہ فوٹو کے مسئلے کے سبب زیادہ تر عرضیوں کو پروسیس نہیں کیا جاسکا۔ اس نے کہا’’آؤٹ لائن کارروائی میں ایک مسئلہ ہے۔ کئی طلبا نے اپنی دہلیزپر پاس حاصل کئے ہیں۔لیکن کچھ طلبا نے اپنے پاسپورٹ سائز فوٹو اپ لوڈ نہ کر کے ان کے خاندان کے افراد کے ساتھ لئے گئے اور بڑی شخصیتوں کے ساتھ لیے گئے فوٹواور یہاں تک فل سائز فوٹو بھی اپ لوڈ کئے ہیں۔ ایسے فوٹو کے ساتھ ہم پاس تیار کرنے کے قابل نہیں ہیں۔ایسے طلبا کے لیے ہم نے مجسٹک میں پاس دینے کا انتظام کیا ہے۔‘‘افسروں نے کہا کہ ہفتہ کو تقریباً5000طلباء مجسٹک بس اسٹانڈ آئے ۔ کارروائی آسانی سے چلانے کے لیے بی ایم ٹی سی نے ان کے نام اور نمبر ویب سائٹ پر درج کرنے کہاتھاتاکہ انہیں پاس لینے کے لیے مجسٹک آنے کا وقت بتایا جا سکے۔ ہر دن 2,500پاس 15کاؤنٹروں میں جاری کئے جائیں گے۔ ہجوم پر قابو پانے بی ایم ٹی سی شانتی نگر اور شیواجی نگر میں کاؤنٹر کھولنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔