بی ایم جے مسقط کی رنگا رنگ اور شاندار عیدملن تقریب

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 29th June 2017, 10:31 AM | خلیجی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

مسقط:27         /جون (ایس او نیوز) بھٹکل مسلم جماعت مسقط کی جانب سے گذشتہ کئی سالوں کی طرح امسال بھی شاندار عید ملن تقریب منعقد کی  گئی جس میں بچوں کے رنگا رنگ پروگرام ہوئے۔ عید ملن کی یہ خوبصورت تقریب مکمل 30 روزوں کے بعد عیدالفطر کی رات بعد نماز عشاء رامی ڈریم ریسورٹ، سیب میں منعقد کی گئی۔

 بعد عشاء طعام کے بعد تقریبا ً 10:30بجے پروگرام کا آغاز ہوا۔ حسب ضابطہ لونا ابوبکر کے فرزند سھل کے تلاوت کلام پاک سے عید ملن تقریب شروع ہوئی۔ جس کا ترجمہ اورتشریح پیش کرتے ہوئے مولانا سید سلیم علی اکبرا صاحب نے اعمال خیر کی طرف اور انفاق فی سبیل للہ کی خاص طور پر اہمیت بتائی اور اس میں قبیلہ مضر کے کچھ لوگ نبی کریم ﷺ کے پاس پھٹے پرانے حال میں آئے ان کو دیکھ کر نبی کریم ﷺ نے صحابہ کرام ؓکو انفاق فی سبیل للہ کی ترغیب دی اور ان کی ترغیب پر نبی کریم ﷺ کے سامنے صحابہ کرام ؓ نے ایک ڈھیر لگادیاتھا جس کو دیکھ کر نبی ﷺ خوش ہو گئے، اور ان کو جنت کی خوش خبری سنائی تھی۔

 دوسری طرف جماعت کے صدر محتشم حسن شبر صاحب نے افتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے  نیک کاموں کی طرف توجہ دلائی اور کہا کہ جس طرح سے ہم رمضان المبارک میں نیک اعمال کرتے تھے اسی طرح پورے سال بھی کریں۔  انہوں نے خاص طور پر مسقط ،عمان کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی عوام کو جماعت کے ساتھ جڑے رہنے کی ترغیب دیتے ہوئے جماعت کی کارکردگی کی مختصر طورپر رپورٹ پیش کی۔

  پروگرام کے مہمان خصوصی خلیج کونسل کے جنرل سکریٹری  محی الدین کوچوباپا رکن الدین صاحب نے کونسل کا مختصر تعارف  کرتے ہوئے خلیج کونسل کی مختصر رپورٹ پیش کی اور مسقط جماعت کے کاموں کو سراہا۔ انہوں نے کونسل کے بہت سارے امور کی طرف توجہ دلائی۔ خاص طور پر فلائٹ اسکیم کے بارے میں تفصیل بتائی۔ اور ٹیمپو سروس، اٹو رکشہ اور بھٹکل کو صاف ستھرا رکھنے کی طرف توجہ دلائی۔ انہوں نے  اسی طرح بھٹکل کی سیاست کے بارے میں بھی گفتگو کی۔ یٰسین کاسرکوڈ صاحب نے تعلیمی ایوارڈ ہونہار طلبہ میں تقسیم کیں۔ اس کے بعد مہمان خصوصی کو صدر جماعت کے ہاتھوں میمنٹو پیش کیاگیا۔

 بعد ازان بچوں کی رنگا رنگ تقریب شروع ہوئی جس میں بچوں نے بہت ہی دلچسپ پروگرام پیش کیا۔ جس میں مستورات کے رول کو کافی سراہا گیا۔ جماعت کے ذمہ داران نے اس بات کی سراہنا کی کہ  اس پروگرام کو پیش کرنے میں مستورات  نے رمضان کے مہینے میں اپنی تمام تر مشغولیات کے باوجود بچوں کو تیار کرانے  میں اپنا وقت صرف کیا۔ایس ایم سید محمد شکیل صاحب نے نوائطی نظم  پیش کی۔ عید ملن کنوینرعبدالواجددامودی صاحب  نے کلمہ تشکر پیش کیا۔ اخیر میں ریفل ڈرا کی تقریب شروع ہوئی جس میں بڑے انعام کے طورپر 4اکٹیوا اسکوٹرا، ایک ہیرو اسپلنڈر، اور ایک بلٹ  قرعہ اندازی کے ذریعے ممبران کو تقسیم کئے گئے ۔ پروگرام کا اختتام حافظ ذیان ذکریا شریف کی دعا پر ہوا۔واضح رہے کہ نظامت کے فرائض جنرل سکریٹری مرتضیٰ رکن الدین صاحب اور قمر مرچنٹ صاحب نے بحسن خوبی انجام دئے۔
  

ایک نظر اس پر بھی

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...