آن لائن کھیل ’’بلیو وہیل‘‘ سے چیف جسٹس بھی فکر مند، کہااین آئی اے سے کروائیں جانچ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th August 2017, 11:08 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،16اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) آن لائن کھیل بلیو وہیل کے سبب ملک کے مختلف حصوں میں ہو رہی اموات کو سپریم کورٹ نے سنجیدگی سے لیا ہے۔ بدھ کو سپریم کورٹ نے اس معاملے کی جانچ قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے) سے کرانے کو کہا ہے۔ چیف جسٹس جے ایس کھیہر نے معاملے کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ بلیو وہیل گیمز کھیلنے والوں کو خطرناک چیلنج کیا جاتا ہے، اسے کھیلنے والے سے کچھ بھی کرا لیا جاتا ہے۔ ایسے میں معاملے کی این آئی اے سے جانچ ہونی چاہئے۔غور طلب ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں بہت سے بچوں کے اس کھیل میں جان کو خطرے میں ڈالنے کی خبریں آ چکی ہیں، جس میں ایک بچے کی جان چکی ہے۔ وہیں ترنت پورم میں بھی ایک بچے کی موت کی خبر آ رہی ہے، اگرچہ ابھی اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات جاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...