اب بلیک بیری ا سمارٹ فون نہیں بنائے گا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 29th September 2016, 4:07 PM | عالمی خبریں |

اوٹاوا،29ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)کینیڈا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی بلیک بیری نے کہا ہے کہ وہ اب اپنی کمپنی میں سمارٹ فونز تیار نہیں کرے گی۔بلیک بیری فون کی تیاری اور اس کی مارکیٹ میں کبھی سب سے آگے تھی اور اب وہ جدید سمارٹ فونز کی دوڑ میں ایپل اور سام سنگ کے مقابلے میں کہیں پچھڑ گئی ہے۔مئی میں کمپنی کے چیف ایگزیکٹو جان چین نے کہا تھا کہ ستمبر تک یہ اندازہ ہو جائے گا کہ کیا ہارڈ ویئر کا یہ بزنس منافع بخش ہوگا یا نہیں۔اب بلیک بیری کا کہنا ہے کہ وہ فونز کے بنانے کا کام اپنی شریک کمپنیوں کے حوالے کر دے گا۔بہر حال کمپنی نے ابھی تک نئے بلیک بیری فونز کے بازار میں لانے کی تاریخ نہیں بتائی ہے۔مسٹر چین نے بی این این کو بتایا کہ میری ہمیشہ یہ خواہش رہی کہ یہ روایتی فون برقرار رہے۔ ہمیں بس یہ پتہ چلانا تھا کہ ہم کس طرح موثر رہتے ہوئے پیسے کما سکتے ہیں۔ میرے خیال سے ہم نے وہ ماڈل دریافت کر لیا ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے دوسری سہ ماہی میں چار لاکھ فونز فروخت کیا ہے جو کہ اس سے قبل والی سہ ماہی کے مقابلے میں کم ہے۔سی سی ایس انسائٹ کنسلٹینسی کے بین وڈ نے کہا کہ بلیک بیری اپنے چھوٹے سے صارفین گروپ کے لیے ہمیشہ فون نہیں بناتا رہے گا جنھیں ان کے فون کی لت پڑ چکی ہے۔بلیک بیری نے ایک تیسری پارٹی کو فون بنانے کی ذمہ داری دے کر معقول کام کیا ہے لیکن جو پارٹی یہ فون بنائے گی اسے بھی انھی مسائل کا سامنا ہوگا۔مسٹر چین نے واضح انداز میں کہا تھا کہ اگر فون بنانا فائدے کا سودا نہیں رہا تو وہ اسے بند کر دیں گے۔ پہلی بار انھوں نے اس بابت گذشتہ سال سمتبر میں ایک سال کی مدت کا ذکر کیا تھا۔انھوں نے بلوم برگ کو بتایا: پہلی بار جب میں نے بیان دیا تھا تووہ گذشتہ سال ستمبر کا مہینہ تھا۔۔۔ اس لیے رواں سال کا ستمبر وہ مہینہ ہے۔گذشتہ سال اکتوبر میں بلیک بیری نے اپنا پہلا سمارٹ فون لانچ کیا تھا جو کہ ان کے اپنے سافٹ ویئر کے بجائے گوگل کے اینڈرائڈ پر مبنی تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔