ووٹر لسٹ ساکشی مہاراج کانام غائب ،لال پیلے ہوکر بولے’’ یہ سازش ہے‘‘

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd November 2017, 11:44 AM | ملکی خبریں |

اناؤ،22؍نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بی جے پی رہنما ساکشی مہاراج اور کانگریس کے سابق ممبر پارلیمنٹ انو ٹنڈن کے نام بلدیاتی انتخابات کے ووٹر لسٹ سے غائب تھے ۔ ساکشی مہاراج نے اسے گہری سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ضلع مجسٹریٹ نئے ہیں لیکن ڈپٹی ضلع مجسٹریٹ بی این یادو ضلع میں تعینات ہیں۔ الیکشن کے امور کی نگرانی بھی وہی کرر ہے ہیں ، اس کے بعد اتنی بڑی چوک کس طرح ہو گئی ، اس کے پس پردہ سازش کی بو محسوس ہوتی ہے۔ بی جے پی کے رہنما نے کہا کہ ایم پی کا نام ووٹر لسٹ سے غائب ہونا کسی بڑی سازش کی طرف اشارہ کرتا ہے. انہوں نے معاملے کی تفتیش کرکے قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔وہیں کانگریس کی سابق ایم پی انو ٹنڈن نے بھی اپنا نام ووٹر لسٹ سے غائب ہونے کی شکایت کی ہے۔ ذیلی ضلع مجسٹریٹ میدھا روپم کے غلطی ماننے اور تحقیقات کی یقین دہانی دیئے جانے کے بعد سابق ممبر پارلیمنٹ بغیر ووٹ ڈالے ہی واپس لوٹ گئیں۔ ضلع مجسٹریٹ نے دونوں ہی معاملے پر کہا کہ یہ معاملہ اپنی نوعیت کا سنگین اور حساس مسئلہ ہے ، شکایت کے اندراج کے بعد تحقیقات کرکے کارروائی کی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...