بی جے پی پھر آپریشن کمل کو آزمانا چاہتی ہے: کانگریس

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th October 2016, 10:55 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،24؍اکتوبر(ایس او نیوز) آنے والے اسمبلی انتخابات کے دوران متعدد کانگریس اراکین اسمبلی کی بی جے پی میں شمولیت کے متعلق ریاستی بی جے پی صدر بی ایس یڈیورپا کے دعوے کو کھوکھلا اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے سینئر کانگریس لیڈران وی ایس اگرپا اور ایچ ایم ریونا نے کہاکہ بی جے پی ایک بار پھر آپریشن کمل جیسی مذموم حرکت کو دھرانا چاہتی ہے، لیکن اس بار ایسی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔ یڈیورپا اور اپوزیشن لیڈر جگدیش شٹر کی طرف سے اس سلسلے میں جاری بیانات پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ان دونوں نے کہاکہ بی جے پی کے قومی صدر امیت شا اور وزیر اعظم نریندر مودی کی پشت پناہی سے ریاست میں بی جے پی ایک بار پھر آپریشن کمل کرنا چاہتی ہے۔ پہلے ہی ارونا چل پردیش اور دیگر ریاستوں میں کانگریس حکومتوں کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش بی جے پی نے کی ہے۔ یہی حربہ وہ کرناٹک میں بھی آزمانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی قائدین کو آئین اور جمہوریت پر بھروسہ نہیں اسی لئے وہ منتخب حکومتوں کو کمزور کرنے کی کوششوں میں لگی ہوئی ہے۔ ریاست میں سدرامیا حکومت کو بے شرم حکومت قرار دینے کے متعلق یڈیورپا کے بیان پرطنز کرتے ہوئے اگرپا نے کہاکہ کرپشن کے الزامات میں جیل جانے والے یڈیورپا سدرامیا کو شرم اور بے شرمی کے بارے میں کچھ نہ کہیں تو بہتر ہوگا۔ رائچور میں کل یڈیورپانے یہ دعویٰ کیا کہ ان کی حکومت اگر دوبارہ اقتدار پر آئی تو درج فہرست قبائل کو 7.5 فیصد ریزرویشن دے گی اور قبائلیوں کیلئے علیحدہ کمیشن قائم کرنے کے اعلان کیا،اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ریونا نے کہاکہ کسی بھی طبقہ کیلئے ریزوریشن بڑھانا ہے تو آئین میں ترمیم درکار ہے۔ یڈیورپا کسی جلسۂ عام میں اعلان کرکے عوام کو گمراہ نہیں کرسکتے۔ یڈیورپا کو یہ اعلان کرنا ہوگا کہ مرکزی حکومت پر وہ دباؤ ڈالیں گے کہ آئین میں ترمیم لائی جائے ،تاکہ ان کے وعدے کو وفا کرسکیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔