پی ایف آئی پر پابندی کے لئے 7ستمبر کو بی جے پی کی "منگلورو چلو" بائک ریالی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th August 2017, 11:21 AM | ساحلی خبریں |

منگلورو 22؍اگست (ایس او نیوز)میسورو سے بی جے پی کے رکن پارلیمان پرتاپ سنہا نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا ہے کہ پی ایف آئی اور کے ایف ڈی پر پابندی کا مطالبہ کرنے کے لئے 7ستمبر کو بی جے پی یووا مورچہ کے زیراہتمام "منگلورو چلو "کے عنوان سے زبردست بائک ریالی منعقد کی جائے گی۔

احتجاج کی تفصیلات بتاتے ہوئے پرتاپ سنہا نے کہا کہ ہبلی، شیموگہ، چکمگلورو،بنگلورو اور میسوروجیسے پانچ مقامات سے بائک ریالیاں نکالی جائیں گی۔ جس میں 10ہزار موٹر بائکس شامل ہونے کی توقع ہے۔ہبلی سے 5ستمبر کو اور بقیہ مقامات سے 6ستمبر کو ریالیاں منگلورو کے لئے نکلیں گی۔اس احتجاجی ریالی کا مقصد بیان کرتے ہوئے پرتاپ سنہا نے کہا کہ سال2011سے اب تک کے ایف ڈی اور پی ایف آئی پر ہندو لیڈروں اور رضاکاروں پر قاتلانہ حملوں کے بے شمار معاملات درج کیے جاچکے ہیں۔بی جے پی جب ریاست میں برسراقتدار تھی تو ہوم منسٹر آر اشوک کے زمانے میں کے ایف ڈی اور پی ایف آئی پر 175معاملات درج کیے گئے تھے۔لیکن سدارامیا جب وزیر اعلیٰ بنے تو تمام معاملات واپس لئے گئے تھے، جس سے یہ اشارے ملے کہ کانگریس پی ایف آئی اور کے ایف ڈی جیسی سماجی برائی کی پشت پناہی کرتی ہے۔اسی وجہ سے مزید سماج دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے لئے ان تنظیموں کا حوصلہ بڑھ گیا ہے۔

پرتاپ سنہا نے کہا کہ ہم نے منگلورو کو احتجاجی مظاہرے کا مرکز اس لئے بنایا ہے کیونکہ یہیں سے پرشانت پجاری سے لے کر شرتھ مڈیوال تک ہندو لیڈروں کے سلسلہ وارقتل انجام دئے گئے ہیں۔احتجاج کے پس منظر میں مطالبہ کیا جائے گا کہ کے ایف ڈی اور پی ایف آئی پر پابندی لگے، ضلع انچارج وزیر رما ناتھ رائے مستعفی ہوجائیں اور ہندو رضاکاروں اور لیڈروں کے قتل سے متعلقہ تمام معاملات سی بی آئی کے حوالے کیے جائیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔