اناؤ عصمت ریزی کیس : بی جے پی رکن اسمبلی کو 7 دن کی سی بی آئی تحویل
لکھنؤ 15 اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) اترپردیش کے اناؤ ضلع میں اجتماعی عصمت دری معاملہ میں مرکزی تفتیشی ایجنسی (سی بی آئی) کی ٹیم سخت سکیورٹی انتظامات کے دوران ملزم رکن اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر کو عدالت میں پیش کیا ۔ کلدیپ سینگر کو 7 دن کی سی بی آئی حراست میں بھیج دیا گیا ہے ۔ /21 اپریل کو کلدیپ سنگھ سینگر کو عدالت میں پولیس کو پیش کرنے کہا گیا ہے ۔ قبل ازیں ہفتہ کی صبح کلدیپ سنگھ سینگر کا میڈیکل ٹسٹ کرایا ہے ۔ اس دوران ایم ایل اے کلدیپ سنگھ سینگر نے عدالت جانے سے پہلے کہا ’’مجھے بھگوان پر بھروسہ ہے‘‘ ۔ بی جے پی رکن اسمبلی نے کہا کہ میں ’’عدالت میں مجھے مکمل بھروسہ ہے ، لہذا مجھے انصاف ملے گا ‘‘ ۔سی بی آئی کی ٹیم نے جمعہ کو اناؤ جاکر بھی تفتیش کی تھی ۔ متاثرہ اور اس کے خاندان کا بیان لینے کے ساتھ ہی ضلع اسپتال کے سی ایم ایس ، ماکھی تھانے کے ایس او اشوک سنگھ بھدوریا سمیت دیگر معطل اسٹاف سے بھی پوچھ گچھ کی گئی ۔