ریاست کے اقتدار پر قبضہ کرنے بی جے پی کا خواب ، خواب ہی رہے گا: ملیکارجن کھرگے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th September 2018, 12:13 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو13؍ستمبر(ایس او نیوز) لوک سبھا میں کانگریس پارٹی لیڈر ملیکارجن کھرگے نے کہا ہے کہ ریاست کی کانگریس جے ڈی ایس مخلوط حکومت کو گرانے کے متعلق بی جے پی جو خواب دیکھ رہی ہے وہ کبھی پورا نہیں ہوگا۔

اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کانگریس نے ڈی کے شیوکمار اور جارکی ہولی برادران کے درمیان اگر کسی معمولی بات پر اختلاف ہے تو اسے پارٹی کے سینئر قائدین اور اعلیٰ کمان سلجھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ صرف اسی بات کو بنیاد بناکر بی جے پی اگر اقتدار پر قبضہ کرنے کا خواب دیکھتی ہے تو یہ اس کے احمق پن کی کھلی نشانی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست میں اقتدار حاصل کرنے کے لئے بی جے پی کس حد تک گرچکی ہے وہ اس بات سے ظاہر ہوتاہے کہ اراکین اسمبلی سے غیر ضروری طور پر رابطہ کیا جارہاہے اور انہیں مرکزی ایجنسیوں کے ذریعے ڈرایا دھمکایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ جارکی ہولی برادران کی طرف سے حکومت کو گرانے کی کوئی کوشش نہیں کی جارہی ہے غیر ضروری طور پر بی جے پی اس معاملے کو ہوا دینے کی کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ریاست کے سیاسی حالات سے پارٹی اعلیٰ کمان کو واقف کرایا گیا ہے، جلد از جلد جو بھی اختلاف ہے اسے سلجھالیا جائے گا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...