اپوزیشن سے لڑنے کے لئے مودی نے سی بی آئی اور ای ڈی کو ’بندھوامزدور‘بنادیا: کانگریس

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 8th December 2018, 10:54 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،08؍ دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کانگریس نے رابرٹ واڈرا کے ساتھیوں کے احاطے پر ای ڈی کی چھاپہ ماری کو لے کر ہفتہ کو نریندر مودی حکومت پر پھر حملہ بولا اور الزام لگایا کہ وزیر اعظم مودی نے اپنے سیاسی مخالفین سے لڑنے کے لئے سی بی آئی، ای ڈی اور محکمہ انکم ٹیکس کو ’بندھوامزدور‘بنا دیا ہے۔پارٹی نے یہ بھی دعوی کیا کہ پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی یقینی شکست کودیکھ کر مودی حکومت گھبرائی ہوئی ہے اور واڈرا کے خلاف انتقام کے جذبے سے کام کر رہی ہے۔غور طلب ہے کہ واڈرا کانگریس کی سینئر لیڈر سونیا گاندھی کے داماد ہیں۔کانگریس کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے بتایاکہ انچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کا مکمل طور پرشکست کو دیکھ کر مودی حکومت دوبارہ پرانے ہتھکنڈوں کی طرف لوٹ آئی ہے۔گزشتہ 54 مہینوں میں مودی حکومت کا بدعنوانی سے لڑائی کا نقاب اتر چکا ہے۔اب وہ ناکامی سے لوگوں کی توجہ بھٹکانے کی کوشش میں مصروف ہے۔انہوں نے دعوی کیاکہ مودی حکومت نے اپنے سیاسی مخالفین سے جنگ کے لئے سی بی آئی، ای ڈی اور محکمہ انکم ٹیکس کو بندھوا مزدور بنا دیا ہے۔سنگھوی نے کہاکہ رابرٹ واڈرا اور ان کے ساتھیوں کے احاطے پر چھاپہ ماری بھی مخالفین کے خلاف سازشوں میں نئی کڑی ہے۔انتقام کے جذبے سے کام کیا گیا ہے۔غور طلب ہے کہ ای ڈی نے دفاعی سودوں میں کچھ مشتبہ افراد کی طرف سے مبینہ طور پر کمیشن جانے کی تحقیقات کے سلسلے میں جمعہ کو رابرٹ واڈرا کی کمپنیوں سے منسلک تین لوگوں کے ٹھکانوں پر چھان بین کی کارروائی کی۔ای ڈی کے ایک افسر نے کہا کہ واڈرا کے ساتھیوں کے خلاف چھان بین کی کارروائی دفاعی سودوں میں کچھ مشتبہ افراد کی طرف سے مبینہ طور پر کمیشن لینے کے سلسلے میں گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...