بی جےپی پریورتنا ریلی کی بھٹکل آمد: یڈی یورپا کا سدرامیا پر الزام؛ کہا ان سے دھرم اور سنسکرتی کو نقصان ہے

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 14th November 2017, 4:55 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:13/ نومبر (ایس اؤنیوز) ریاست کرناٹکا میں تغلق دربار ہے، ریاست کی کانگریس حکومت صرف ایک فرقہ کی بہبودی کے لئے کام کررہی ہے۔یہ حکومت فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لئے کام کرنے کے بجائے فرقہ پرستی کو ہوا دے رہی ہے۔ ہندو نوجوانوں کا ریاست میں قتل ہورہا ہے اور ریاست کی کانگریس حکومت خاموش ہے۔ ان باتوں کا الزام  بی جے پی کے ریاستی صدر بی ایس یڈیورپا نے لگایا۔ 

بی جے پی کی ریاست گیر پریورتنا ریلی کے ذریعے بھٹکل پہنچنے کے بعد یڈی یورپا نے شہر کے گرو سدھیندرا کالج میں عوامی اجلاس سے خطاب کیا جس میں انہوں نے کہاکہ این آئی اے کی طرف سے  کیرلا اور کرناٹکا میں ایس ڈی پی آئی اور پی ایف آئی سے ملک کو خطرہ ہونے کی رپورٹ دینے کے باوجود کانگریس ان ہی  کو مضبوط کررہی ہے۔ اپنے خطاب کے دوران انہوں نے بھٹکل بلدیہ تحویل کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے  رام چندر نائک کو بھی یاد کیا۔

اپنے پورے خطاب میں یڈیورپا نے ریاستی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ریاست کے وزیرا علیٰ نے 4مرتبہ اُڈپی کا دورہ کیا لیکن کبھی شری کرشنا مٹھ میں قدم تک نہیں رکھا۔یڈی یورپا کے مطابق  مچھلی کھاکر دھرمستھل پہنچنے والے  سدرامیا دروازے میں ہی کھڑے ہوکر واپس لوٹ گئے ۔ آگے کہا کہ سدرامیا کے رویہ سے ایسا لگتا ہے کہ وہ  دھرم، سنسکرتی ، رسم و رواج کو نقصان پہنچارہے ہیں۔ سدرامیا ذات پات کی سیاست کررہے ہیں۔ ریاستی خزانے کو لوٹ کر اپنی جیب بھر رہے ہیں۔ لوک آیوکتہ کو کمزور کرکے اے سی بی کی تشکیل کرتے ہوئے اپنے اور اپنے خاندان کے معاملات سے رہائی پانے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ  اگلی بار اگر بی جےپی اقتدار سنبھالتی ہے تو سدرامیا حکومت کے تمام معاملات کی دوبارہ جانچ کرائی جائے گی۔ انہوں نے اس موقع پر ڈی وائی ایس پی گنپتی قتل معاملے کا تذکرہ کرتے ہوئے کابینہ کے وزیر جارج کے استعفیٰ کامطالبہ کیا اور کہا کہ اگر انہوں نے استعفیٰ نہیں دیا تو  سدرامیا کو آگے بڑھنے نہیں دیا جائے گا۔ ریاستی کانگریس نگراں کار وینوگوپال پر تنقید کرتے ہوئے کہا یڈی یورپا نے کہا کہ ان پر عصمت دری کا کیس درج ہے ۔ یدی یورپا نے  کانگریس مکت بھارت بنانے کا ارادہ بھی ظاہرکیا۔ یڈیورپا نے اعتماد ظاہر کیا کہ اگلے دنوں میں ہماچل پردیش، گجرات کے ساتھ کرناٹکا میں بھی بی جے پی اپنی جیت درج  کرے گی۔

یڈی یورپا نے بھٹکل کے عوام سے اپیل کی کہ وہ بی جے پی کو ووٹ کرتے ہوئے ڈاکٹر یو چترنجن کے خواب کو پورا کریں۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے دور اقتدار میں کئے گئے ترقیاتی  کاموں کو بھی پیش کرتے ہوئے عوام سے اگلے ودھان سبھا الیکشن میں ووٹ دینے کی اپیل کی۔

رکن پارلیمان شری راملو نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سدرامیا ذات پات کے درمیان نفرت پیدا کررہے ہیں۔آگے کہا کہ سدرامیا  اقتدار  پانے کے لئے ٹیپو جینتی کا انعقاد کررہے ہیں۔ ودھان پریشد کے رکن شری نواس پجاری نے نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت میں ایک مضبوط بھارت بننے کی با ت کہی۔ سابق وزیر کمار بنگارپا نے بھی خطاب کیا۔ ڈائس پر مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڈے ، ایم پی شوبھا کرندلاجے ، رکن اسمبلی وشویشور ہیگڈے کاگیری ، سابق وزیر شیوانندنائک، سابق رکن اسمبلی جے ڈی نائک، بھارتی شٹی ، تیجسوینی گوڈا، وی این پاٹل ، سنیل بی نائک، گوندنائک، ایشور نائک وغیرہ موجود تھے۔ بی جے پی ضلع صدر کے جی نائک نے استقبال کیا تو پرمود جوشی نے نظامت کی۔

 

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...