بی جے پی امیدواروں کی فہرست کوحتمی شکل ہائی کمان سے تبادل خیالہ کے بعد فہرست جاری کی جائے گی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th March 2019, 11:18 AM | ریاستی خبریں |

 

بنگلورو،18؍مارچ(ایس او نیوز) لوک سبھا انتخابات کے لئے بی جے پی امیدواروں کی انتخابی کارروائی تقریباً حتمی مرحلہ کو پہنچ گئی ہے۔  پارٹی کے قومی صدر امیت شاہ کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کے بعد امیدواروں کی فہرست جاری کردی جائے گی۔ لوک سبھا انتخابات کے لئے امیدواروں کے انتخاب سے متعلق بی جے پی دفتر میں ریاستی بی جے پی یونٹ کے صدر بی ایس ایڈی یورپا کی زیر قیادت پارٹی کور کمیٹی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں موجودہ تمام اراکین پارلیمان کو ٹکٹ دےئے جانے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ بقیہ حلقوں میں امیدواروں کے انتخاب کرنے کی کارروائی بھی تقریباً مکمل ہوگئی ہے۔ چکوڈی، کولار، بلاری، رائچور اوربنگلور دیہی لوک سبھا حلقوں میں بی جے پی ٹکٹ کے لئے انتہائی مسابقت دیکھی جارہی ہے۔ آج کے کور کمیٹی اجلاس میں مذکورہ 5حلقوں میں امیدواروں کے انتخاب کو سینئر قائدین نے حتمی شکل دی ہے۔ کور کمیٹی اجلاس کا آغاز صبح10بجے ہوا، اور سہ پہر3 بجے تک اجلاس چلا۔ جس میں ہر حلقہ میں امیدوار کے انتخاب پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور اتفاق رائے ظاہر کیاگیا۔ کور کمیٹی اجلاس میں اتفاق رائے سے منتخب امیدواروں کی فہرست کے ساتھ سابق وزیراعلیٰ بی ایس ایڈی ایورپا آج شام دہلی روانہ ہورہے ہیں۔ جہاں امیت شاہ سے ملاقات کے بعد فہرست کو حتمی وقطعی شکل دے دی جائے گی۔ بی جے پی کے ذرائع نے کہا کہ کل اعلیٰ قائدین کے ساتھ تبادلہ خیال کے بعد امیدواروں کی فہرست جاری کردی جائے گی۔ ہر حلقہ میں جیت کی بنیاد پر امیدوار منتخب کئے گئے ہیں۔ چکوڈی سے سابق رکن پارلیمان رمیش کتی اور رکن راجیہ سبھا پربھاکر کورے ٹکٹ کے دعویدار ہیں۔ہائی کمان سے دونوں ناموں کی سفارش کی گئی ہے۔ رائچور سے سابق رکن پارلیمان فقیرپا،سابق رکن اسمبلی تپاراج املوار اور امبریش نایک ٹکٹ کے خواہشمند ہیں۔ بلاری سے دیویندرپا یا وینکٹیش پرساد، چتردرگہ سے وظیفہ یاب آئی اے ایس لکشمی نارائن۔ جناردھن سوامی،مانپا وجل جبکہ بنگلور رورل سے سی پی یوگیشور۔ردریش،کولار سے بی ایس ویرپا اور رامو بی جے پی امیدوار بننے کے دعویدار ہیں۔ ان حلقوں کے امیدواروں کا انتخاب ہائی کمان کی موجودگی میں کیاجائے گا۔بنگلور ساؤتھ سے تیجسونی اننت کمار۔ بنگلور سنٹرل سے پی سی موہن۔ بنگلور نارتھ سے ڈی وی سدانندا گوڈا۔ چکبالاپور سے بی این بچے گوڈا، میسور سے پرتاپ سمہا، چامراج نگر سے سرینواس پرساد۔ ٹمکور سے بی ایس بسواراج، دکشن کنڑا سے نلین کمارکٹیلو،شیموگہ سے بی وائی راگھو یندرا، داونگیرے سے جی ایم سدیشور۔ اتر کنڑاسے اننت کمار ہیگڈے، دھاواڑ سے پرہلاد جوشی، ہاویری سے شیوکمار اداسی، کوپل سے کرڈی سنگنا، بیدرسے بھگونت کھوبا، چکمگلور ،اڈپی سے شوبھا کرندلاجے، وجئے پور سے رمیش جگجنگی،باگل کوٹ سے ٹی سی گدی گوڈا اور بیلگاوی سے سریش انگڈی کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کی سفارش کرنے کور کمیٹی اجلاس میں فیصلہ کیاگیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔