فارنسک رپورٹ: بی جے پی لیڈر جس کو ناگپور میں پیٹاگیا‘ بیف لے جارہا تھا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th July 2017, 11:59 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،16؍جولائی(ایجنسی)پولیس نے کہاکہ چار دن قبل مہارشٹرا کے ناگپور میں بی جے پی سے تعلق رکھنے والے جس شخص کو زدکو ب کیاگیا تھا اس کے پاس موجود گوشت دراصل بیف تھا۔پولیس نے بی جے پی کے کاٹول یونٹ کے رکن چالیس سالہ سلیم شاہ پر حملہ کرنے والے چارلوگوں کو گرفتار کرلیا ہے اور12جولائی کو تحویل میں لے گئے گوشت کی جانچ فارنسک لیباریٹری سے کروائی۔

سپرٹینڈنٹ آف ناگپور پولیس ( ناگپور رورل ) شیلیش بالکاوڈی نے پی ٹی ائی کو ایک روز قبل بتایا کہ لیاب رپورٹ مضبط ثابت ہوئے یعنی وہ گوشت بیف تھا۔انہوں نے کہاکہ قانون کے مطابق پولیسسلیم اسماعیل شاہ  کے خلاف مزیدکاروائی کریگی ۔درایں اثناء ناگپور( رورل) کے بی جے پی صدر راجیو پوٹدار نے حقائق کے منظر عام پر آنے کے اچنبے کا اظہار کیا۔پوٹیدار نے کہاکہ یہ تشویش ناک بات ہے کہسلیم اسماعیل شاہ کے پا س سے بیف برآمد ہوا ہے ‘انہوں نے مزیدکہاکہسلیم اسماعیل شاہ کو پارٹی سے برطرف کردیاجائے گا۔پوٹیدار نے کہاکہ قانون کے مطابق شاہ کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی مگر لوگوں کو قانون اپنے ہاتھ میں نہیں لینا چاہئے جس کی وجہہ سے تشدد برپا ہورہا ہے۔

سلیم اسماعیل شاہ  کی ماں نے دعوی کیا ہے کہ وہ بی جے پی کوٹول تحصیل کے میناریٹی مورچہ کاصدر ہے‘ جبکہ بی جے پی لیڈرس شاہ کو پارٹی کا ایک کارکن قراردے رہے ہیں۔ واقعہ کی برسراقتدار سیاسی جماعت بی جے پی کی اتحادی پارٹی شیو سینا اور اپوزیشن کانگریس واین سی پی نے سخت مذمت کی ہے۔ تاہم بی جے پی دوقدم پیچھے ہٹ کر واقعہ کو ’’ کشیدگی ‘‘ کا نتیجہ قراردے رہی ہے۔

شاہ ضلع ناگپور کے کاٹول گاؤں کا ساکن ہے جب وہ موٹر سیکل پر اپنے گھر واپس ہورہا تھا اسی دوران چھ لوگوں نے جولائی 12کو بھارسنگی گاؤں کے ایک بس اسٹاپ کے قریب روک کربیف لے جانے کے شبہ میں زدکوب کیاتھا۔چار لوگ اشوین عمر 35‘رامیشوار ٹائیوڈا عمر42موریشوار تنڈورکرعمر36اور جگدیش چودھری عمر25کو ائی پی سی کے دفعہ 326کے تحت پولیسنے حراست میں لیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...