بی جے پی جلد ہی اپوزیشن پارٹی بننے والی ہے: ہاردک پٹیل

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 3rd December 2018, 9:10 PM | ملکی خبریں |

ادے پور،03؍ دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)گجرات کے پاٹیدار تحریک کے لیڈر ہاردک پٹیل نے پیر کو کہا کہ راجستھان کی عوام نے بی جے پی کو اقتدار سے باہر کرنے کا ارادہ کر لیا ہے اور سات دسمبر کو ہونے والے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی اپوزیشن پارٹی بنے گی۔میں راجستھان کے گاؤں میں لوگوں کے ساتھ ملاقات کر رہا ہوں اور عوام کارادہ بالکل صاف ہے وہ اب تبدیلی چاہتے ہیں۔بی جے پی نے لوگوں کو دھوکہ دیا ہے، خاص طورپر نوجوانوں کو، روزگار دینے کے معاملے میں۔ریاست میں کوئی روزگار پیدا نہیں ہوا اور بڑی تعداد میں عہدے خالی پڑے ہیں۔بی جے پی کے لیے بہترین مقام اپوزیشن ہے۔یہ پارٹی مضبوط اپوزیشن پارٹی ہے اور انتخابات میں عوام یہی کرنا چاہتی ہے۔ادے پور میں حالیہ یاترامیں بی جے پی کی مرکز اور ریاستی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے ہاردک نے کہا کہ دونوں حکومتوں نے صرف ووٹ بینک کی سیاست کے لیے عوام کو دھوکہ دیا ہے۔میں نے بھیلوارا اور ادیم پورمیں میٹنگ کی ہے اور انتخابی مہم ختم ہونے سے پہلے کوٹہ اور جھالاواڈ میں اجلاس کروں گا۔میں یہاں کے مسائل کو سمجھنے کی کوشش کر رہا ہوں تاکہ ان کو صحیح طریقے سے پیش کرسکوں۔ہاردک نے کہا کہ وہ یہاں کانگریس کے امیدواروں کی حمایت میں انتخابی تشہیر کرنے نہیں آئے ہیں۔لیکن کسانوں کے مسائل کو اٹھانے کے لئے، کسان انقلاب فوج کے لیے، لوگوں کے ساتھ بیٹھ رہا ہوں۔راجستھان میں سات دسمبر کو الیکشن ہوں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...