بی جے پی ریاست میں حکومت بنائے گی: راجے

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 10th December 2018, 2:45 AM | ملکی خبریں |

جے پور :9/دسمبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سات دسمبر کو راجستھان میں 199 اسمبلی سیٹوں پر ہوئی پولنگ کے بعد منگل کو اعلان ہونے والے نتائج سے پہلے حکمراں بی جے پی اور کانگریس ریاست میں حکومت بنانے کو لے کر اپنی اپنی آرا قائم کررہی ہیں۔اتوار کو بی جے پی کی کور کمیٹی میں نتائج اور حکومت بنانے کو لے کر ایک اجلاس میں بحث کی گئی جس میں وزیر اعلی وسندھرا راجے، مرکزی وزیر گجندر سنگھ، ارجن رام میگھوال، بی جے پی ریاستی صدر مدن لال سینی سمیت ایم پی راجے کابینہ کے رکن اور پارٹی کے عہدیدار موجود تھے۔اجلاس کے بعد وزیر اعلی وسندھرا راجے نے ایگزٹ پول پر کچھ بھی بولنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ نتائج 11 تاریخ کو آئیں گے اور ہم ریاست میں مکمل اکثریت کے ساتھ بی جے پی کی حکومت بنانے جا رہے ہیں۔ریاست کی انتخابات انتظام کمیٹی کے کنوینر اور مرکزی وزیر گجندر سنگھ شیخاوت نے کہا کہ ہم اکثریت حاصل کریں گے اور مکمل اکثریت کی حکومت بنائیں گے۔ووٹوں کی گنتی کے دوران کس قسم کا انتظام کرنا ہے اس کے لئے منصوبہ بندی کے تحت الگ الگ اضلاع کے علاقہ کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ہر ضلع میں ایک سینئر شخص ووٹوں کی گنتی میں قریب سے نگرانی رکھے گا۔پارٹی کے سینئر رہنماؤں کے رابطے میں ایسے سبھی ممکنہ لوگ ہیں۔وہیں دوسری اور کانگریس کے ریاستی صدر سچن پائلٹ نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ کانگریس پارٹی کو ایگزٹ پول سے زیادہ سیٹیں ملیں گی اور کانگریس حکومت بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے کسی قسم کا کوئی شک نہیں ہے کہ کانگریس راجستھان میں کلین سویپ کرے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...