دہلی اسمبلی: جے این یو غداری معاملے کو لے کر ہنگامہ کر رہے بی جے پی ممبران اسمبلی کو باہر نکالا گیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd February 2019, 10:36 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 22 فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) دہلی اسمبلی کے بجٹ سیشن کے پہلے دن لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل کے خطاب میں رکاوٹ پہنچانے کے لئے بی جے پی ممبران اسمبلی کو ایوان سے باہر نکال دیا گیا۔

ممبر اسمبلی جے این یومعاملے میں استغاثہ میں تاخیر کو لے کر ہنگامہ کر رہے تھے۔اسمبلی اسپیکر رامنواس گوئل نے ممبران اسمبلی سے امن برقرار رکھنے کے لیے کہا۔انہوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر کا خطاب ایوان کی کارروائی کا حصہ نہیں ہے، لیکن ممبران اسمبلی نے ان کی نہیں مانی،جن ممبران اسمبلی کو باہر نکالا گیا ان میں حزب اختلاف کے رہنما وجیندر گپتا، ونے شرما اور جگدیش پردھان شامل ہیں،تینوں ممبر اسمبلی ایوان کے چیئر کے سامنے پہنچ گئے تھے جس کے بعد گوئل نے انہیں باہر نکالنے کا حکم دیا۔وجیندر گپتا نے حکومت پر جے این یو غداری کیس میں ملزمان کے خلاف استغاثہ شروع کرنے میں تاخیر کا الزام لگایا۔

دہلی پولیس نے جنوری میں جے این یو طلبا یونین صدر کنہیا کمار اور دوسروں کے خلاف 2016 کے غداری کیس میں چارج شیٹ داخل کیا تھا۔جے این یو کے سابق طالب علم عمر خالد اور انربان بھٹاچاریہ پر بھی 9 فروری 2016 کو یونیورسٹی کیمپس میں پارلیمنٹ حملے کے ماسٹر مائنڈ افضل گرو کی یاد میں رکھے گئے پروگرام کے دوران مبینہ طور پر ملک مخالف نعرے لگانے کے الزام لگے تھے۔دہلی پولیس نے دہلی حکومت سے اس معاملے میں فرد جرم چلانے کی اجازت مانگی تھی، جو ابھی تک نہیں مل پائی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...