بی جے پی وزیر اعلی شیوراج کی سالگرہ سیوا دیوس کے طور پر منائے گی

Source: S.O. News Service | Published on 24th February 2017, 10:33 PM | ملکی خبریں |

بھوپال، 24/فروری (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بی جے پی 5 /مارچ کو وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کی سالگرہ ’سیوا دیوس‘کے طور منائے گی اور تخلیقی پروگرام ہاتھ میں لئے جائیں گے۔وزیر اعلی چوہان کے خدمت کے جذبہ، سماج کے تئیں لگن، سماج کے آخری شخص کے تعلق سے حساسیت کو دیکھتے ہوئے بی جے پی نے ان کے یو م پیدائش کو سیوا دیوس کے طور پر منانے کاارداہ کیا ہے۔ریاستی کے سبھی تنظیمی 56اضلاع اور 755منڈلوں میں سیوا دیوس کے موقع پر کارکنان عوامی خدمت کے تخلیقی کاموں میں حصہ لیں گے۔بی جے پی کے ریاستی  دفترکے انچارج ستیندر بھوشن سنگھ نے بتایا کہ سیوا دیوس کے موقع پر پارٹی عہدیداران، ایم پی، ایم ایل اے، میونسپل کارپوریشن کے میئر، میونسپل بورڈ کے صدر، سٹی کونسل کے صدر، ضلع پنچایت صدر، ضلع صدر اور مورچہ کے صدر اپنے اپنے شہر میں اسپتا ل، ورددھاآشرم، یتیم خانوں میں پھل اور مٹھائیاں تقسیم کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ منڈل کی سطح پر’وزیر اعلی تیرتھ درشن یاترا‘ سے واپس آئے بزرگوں کا استقبال کیا جائے گا۔یوا مورچہ خون عطیہ کیمپوں کا انعقاد کرے گا۔جھگی جھونپڑی بستیوں میں صحت کی جانچ اور آنکھ کا عطیہ اور بدن عطیہ کی اہمیت پر بحث ہوگی۔کنیاپوجن، کنیا بھوجن، دانشورانہ پروگرام اور مقابلوں کا انعقاد کرکے فاتحین کے درمیان ایوارڈ تقسیم کئے جائیں گے۔صفائی مہم کے تحت شہر کی کسی تنظیم کو منتخب کر کے احاطے میں صفائی کام کیا جائے گا۔خواتین مورچہ اپنے اپنے علاقے میں بھجن شام کا انعقاد کرے گا اور رنگولی سجاکر وزیر اعلی کی کامیاب زندگی اور لمبی عمر کی خواہش کا اظہار کرے گا۔
 

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...