جھارکھنڈضمنی انتخابات :سبھی پانچوں میونسپل پر بی جے پی کا قبضہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st April 2018, 12:06 PM | ملکی خبریں |

رانچی ،20؍اپریل (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )جھارکھنڈ ضمنی انتخابات میں بی جے پی اور اس کے اتحادی آجسو کا پرچم لہرایا ہے۔34میں بی جے پی اور آجسو کو 23سیٹوں پر کامیابی حاصل ہوئی ہے۔اکیلے بی جے پی نے 21سیٹوں پرقبضہ کیاہے۔ان میں پانچوں میونسپل کی سیٹیں بھی شامل ہیں۔ کانگریس نے پانچ، جھارکھنڈ مکتی مورچہ نے تین سیٹیں جیتی ہیں۔آزاد امیدوار نے دو سیٹیں جیتیں ہیں۔جھاومو اور آر جے ڈی کے کھاتے میں ایک ایک سیٹ آئی ہے۔ضمنی انتخابات میں رانچی کے میئر سیٹ اور ڈپٹی میئر سیٹ پر بی جے پی نے اپنا قبضہ برقرار رکھا ہے۔بی جے پی امیدوار آشا لکڑا نے جھارکھنڈ مکتی مورچہ کی امیدوار ورشا گاڑی کو 39 ہزار سے زائد ووٹوں سے شکست دی ہے۔اس سیٹ پر آجسو تیسرے نمبر پر رہا، جبکہ کانگریس حامی امیدوار کو چوتھا مقام حاصل ہوا۔وہیں، ڈپٹی میئر کی سیٹوں پر بھی بی جے پی امیدوار سنجیو وجیورگیی آگے چل رہے ہیں۔ان کی جیت طے ہو گئی ہے۔ووٹوں کی گنتی کے بعد بی جے پی کی آشالکڑا نے میئر عہدے پر کامیابی حاصل کی۔میونسپل کی میئر اور ڈپٹی میئر سیٹ پر اس سے پہلے بھی بی جے پی کا قبضہ رہا ہے۔دونوں نے دوسری بار ایک ساتھ کامیابی حاصل کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...