بی جے پی مینکا گاندھی کے بیان کی حمایت میں اتری

Source: S.O. News Service | Published on 24th February 2017, 11:11 PM | ملکی خبریں |

بھوپال، 24/فروری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بی جے پی خاتون مورچہ کی ریاستی صدر لتا ایلکر نے بہبودی برائے خواتین واطفال کی مرکزی وزیر مینکا گاندھی کے اس بیان سے اتفاق کا اظہار کیا ہے کہ بغیر ٹھوس وجہ کے عورت کا سیجیرین آپریشن کرکے ا س کو سزا نہیں دی جانی چاہیے، کیونکہ ایسا ہونے پر زچہ اور بچہ دونوں بیماریوں کے تئیں حساس ہو جاتے ہیں جس کے مہلک اثرات انہیں بھگتنے پڑتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دیکھنے میں آتا ہے کہ اسپتا لوں اور نرسنگ ہوم میں سیجیرین آپریشن سے ڈلیوری کرانے کی اوسط شرح بڑھتی جا رہی ہے، ایسا لگتا ہے کہ ڈاکٹر فطری ڈلیوری کرانے کے لیے تیار نہیں ہیں، بغیر ٹھوس وجہ کے ہی نارمل کے بجائے سیجیرین ڈلیوری کرانے کو زیادہ کمائی کا ذریعہ بنا رہے ہیں، جو اقتصادی نقطہ نظر اور صحت کے نقطہ نظر سے غیر مناسب ہے، اس کی حوصلہ شکنی کی جانی  چاہیے۔لتا ایلکر نے کہا کہ مینکا گاندھی کا یہ مشورہ بہت اہم ہے کہ اسپتا لوں، نرسنگ ہوم کے لیے یہ لازمی بنا دیا جائے کہ وہ نارمل ڈیلیوری اور سیجیرین آپریشن سے کی جانے والی ڈلیوری کا ریکارڈ عوامی کریں۔اس سے ڈاکٹر کی دلچسپی ظاہر ہوگی۔انہوں نے کہا کہ سیجیرین آپریشن نرسنگ ہوم کا معمول بن چکا ہے،کیونکہ اس سے اقتصادی فائدہ ہوتا ہے گرچہ اس سے زچہ بچہ کی صحت پر منفی اثر پڑتاہو۔اس مسئلہ پر حکومتوں کو بھی کوئی پالیسی کا تعین کرنے کی ضرورت پر غور کرنا چاہیے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...