کارکلا ۔پڈوبیدری ریاستی ہائی وے پر ٹول گیٹ قائم کرنے کے خلاف بی جے پی کا احتجاج

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 7th October 2018, 2:40 PM | ساحلی خبریں |

کارکلا7؍ اکتوبر (ایس او نیوز) ریاستی حکومت کی طرف سے کارکلا ۔ پڈوبیدری ریاستی ہائی  پر  بیلمن  کے قریب  ٹول گیٹ قائم کرنے کے فیصلے کے خلاف  بی جے پی کارکلا یونٹ نے سخت احتجاج کیا اور  ’بیلمان ٹول گیٹ کیندرا ہوراٹا سمیتی‘ کے پرچم تلے زبردست عوامی احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے  فوری طور پر اس ٹول گیٹ کے ٹینڈر کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔

احتجاجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کارکلا رکن اسمبلی اور بی جے پی لیڈر وی سنیل کمار نے ٹول گیٹ کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ  بیلمن میں سواریوں سے  رقم وصول کرنا بالکل غلط ہے اورہم اس کی سخت مخالفت کرتے ہیں۔

ٹول پلازہ سرکاری پرے یونیورسٹی کالج کے قریب قائم کیا جارہا ہے جہاں سے 15 اکتوبر سے سواریوں سے ٹول وصول کرنے کا  کام شروع ہوگا۔ بتایا گیا ہے کہ اس ٹول گیٹ کی شروعات کے ساتھ ہی  مینگلور سے اُڈپی میں واقع  نیٹے تعلیمی  مرکز میں پہنچنے کے لئے سواریوں کو تین تین ٹول گیٹ سے ہوکر گذرنا پڑے گا۔  اس سے پہلے سورتکل اور ہیجماڈی نیشنل ہائی وے پر واقع  ٹول گیٹ  میں ٹول دینا پڑتا تھا، اب اس میں  ریاستی حکومت کی جانب سے  تعمیر بیلمان ٹول گیٹ کا بھی اضافہ ہوگیا۔ خیال رہے کہ نیشنل ہائی وے کی توسیع  کے بعد مرکزی حکومت کی جانب سے کئی جگہوں پر ٹول ناکہ موجود ہیں جس کی کوئی بھی مخالفت نہیں کررہا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ بیلمان کے اطراف میں واقع تقریباً27دیہاتوں اور قصبوں سے لوگ  ریاستی ہائی وے پر ٹول گیٹ کی مخالفت میں  احتجاج  میں شریک ہوئے ہیں۔ مذہبی اور سماجی تنظیموں کے علاوہ آٹو یونین، کار اور بسوں کی یونین اور موٹر گاڑیاں استعمال کرنے والے سبھی لوگوں نے ٹول گیٹ کے خلاف احتجاج کی پوری طرح حمایت کی۔ 

ہوراٹا سمیتی کے صدر این سہاس نے کہا کہ ریاستی حکومت نے بیلمان میں سرکاری جونیئر کالج کے قریب ٹول گیٹ قائم کرنے کا فیصلہ بڑی عجلت میں کیا ہے۔ اور خفیہ انداز میں متھرا انفو سولیوشن نامی کمپنی کو15اکتوبر سے ٹول وصول کرنے کا ٹینڈر دے دیا ہے۔اس موقع پر بی جے پی لیڈران  کا کہناتھا کہ یہ ایک غیر قانونی اقدام ہے اور حکومت کو چاہیے کہ فوراً اس فیصلے کو منسوخ کردے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...