تعلیم کے متعلق تنویر سیٹھ کی جانکاری پر بی جے پی چراغپا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th July 2018, 11:45 AM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو،11؍جولائی(ایس او نیوز)ریاستی اسمبلی میں وزیر تعلیمات این مہیش کو ایک سوال کا جواب دینے میں سابق وزیر تنویر سیٹھ کی مدد پر بی جے پی چراغپا ہوگئی۔

محکمۂ تعلیمات کے قلمدان پر پچھلی حکومت میں وزیر رہ چکے تنویر سیٹھ نے بی جے پی رکن اروند لمباولی کے ایک سوال پر جواب دینے میں جب وزیر تعلیمات مہیش کی مدد کرنے کی کوشش کی تو اروند لمباولی نے سخت اعتراض کیا اور کہاکہ وزیر کی طرف سے ایوان کا کوئی رکن جواب نہیں دے سکتا۔

سی ٹی روی نے تنویر سیٹھ کی طرف سے جواب دئے جانے پر طنز کرتے ہوئے کہاکہ سابق وزیرسے وزارت چھن جانے کا درد ختم نہیں ہوا ہے۔ اس مرحلے میں ڈپٹی اسپیکر کرشنا ریڈی نے اپنی طرف سے وضاحت کی کہ ایوان میں کوئی رکن جب کوئی جواب دے رہے ہیں بلکہ سوال کے متعلق ضمنی معلومات فراہم کررہے ہیں۔اس مرحلے میں تنویر سیٹھ نے کہاکہ ریاست میں ڈھائی ہزار اسکولوں کو اپ گریڈ کیاجارہاہے۔ پچھلی حکومت میں اس سلسلے میں جو فیصلہ لیا گیا تھا اس بارے میں وہ ایوان کو جانکاری دے رہے تھے، بحیثیت رکن ایوان کو صحیح معلومات فراہم کرنا وہ اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں ، اس سلسلے میں رکن نے جو سوال کیا ہے اس کا جواب وزیر ہی دیں گے۔ وزیر تعلیمات این مہیش نے اس مرحلے میں تنویر سیٹھ کا دفاع کرتے ہوئے کہاکہ معزز رکن نے صرف ایوان کو معلومات فراہم کی ہیں اس پر اعتراض کرنا درست نہیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...