مودی کی کشمیر پالیسی کی تنقید کے لیے بی جے پی نے اپوزیشن پر سادھا نشانہ

Source: S.O. News Service | By Safwan Motiya | Published on 28th August 2016, 8:47 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 28؍اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)وزیر اعظم نریندر مودی کی کشمیر پالیسی پر تنقید کرنے کے لیے اپوزیشن پارٹیوں کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے بی جے پی نے آج کہا کہ جس وقت مودی وادی میں امن بحال کرنے کے لیے ان کو ساتھ لے کر چلنے کی کوشش کر رہے ہیں ، وہ اپنے سیاسی مفادات کی تکمیل کے لیے ان کی تنقید میں لگی ہوئی ہیں۔بی جے پی نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ اپوزیشن پارٹیاں ان تک پہنچنے کے لیے وزیر اعظم کی تعریف کرنے کے بجائے ان پر حملے کر رہی ہیے ۔بی جے پی کے قومی سکریٹری سری کانت شرما نے کہاکہ وزیر اعظم کشمیر میں امن بحال کرنے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں اور انہوں نے اس سلسلے میں اپوزیشن جماعتوں کی کوششوں کی بھی تعریف کی ہے۔یہ بہت ہی افسوس ناک بات ہے کہ کانگریس جیسی پارٹیاں اپنے سیاسی مفادات اور بدنیتی کی وجہ سے ان پر تنقید کر رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کی کوشش ہے کہ ترقی کے علاوہ ملکی اتحاد اور سالمیت کے معاملات میں سب کو ساتھ لے کر چلا جائے۔انہوں نے اس سلسلے میں جی ایس ٹی پر آئینی ترمیمی بل منظور کرنے کے لیے حکومت کی کوششوں کا حوالہ دیا ۔شرما نے کہا کہ پاکستان کو بے نقاب کرنے کے لیے سبھی پارٹیوں کو ایک آواز میں بولنا چاہیے جو ہندوستان کے خلاف پراکسی جنگ چھیڑ رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ سبھی پارٹیوں کو ایک سر میں بولنا چاہیے تاکہ ہم پاکستان کی سازشوں کو بے نقاب کر سکیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...