ای وی ایم کو کوسنا بندکرکے خوداحتسابی کریں اکھلیش: بی جے پی

Source: S.O. News Service | Published on 26th April 2017, 10:13 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ،26اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کہا کہ سماج وادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو کو شکست کے صدمے سے نکل کر حقیقت کو قبول کرنا چاہئے۔ افراتفری، جرائم اورتقسیم کی وجہ سے عوام کی طرف سے نکارے جا چکے یوراج کو ای وی ایم کو سنا بندکرکے خود احتسابی کرنا چاہئے۔ ان کو شکست دینے کی مایوسی اور خاندانی اختلاف سے صحافیوں پر اپنی جھنجھلاہٹ اتارنے سے بچنا چاہئے۔ریاستی ترجمان راکیش ترپاٹھی نے کہا کہ پورا ملک وزیر اعظم نریندر مودی کی غریب نواز پالیسی کے ساتھ چل پڑا ہے ایسے میں تمام اپوزیشن پارٹی اپنی ہار کا ٹھیکرا پھوڑنے کے لئے بہانہ تلاش رہے ہیں۔ اکھلیش یادو بھی اسی وی ایم پر الزام پرڈال رہے ہیں جس نے انہیں کبھی وزیر اعلی بنایا تھا۔ترپاٹھی نے کہاکہ اکھلیش یادو کو شکست کا جائزہ لینا چاہئے جن میں غنڈہ، مافیاؤں اور مجرموں کے سیاست تحفظ سے صوبہ کی بہو بیٹیاں، کسان، نوجوان غیر محفوظ تھے۔ان تمام غنڈوں، مافیاؤں اور زانیوں کو پارٹی سے باہر نکالنا چاہیے، نہیں تو مستقبل میں ان کا سیاسی وجود ہی ختم ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عوام اب نسل پرستی اور مذہبی تقسیم کے خلاف جنگ چھیڑ چکی ہے لیکن حیرت ہے کہ عوام کے ذہنوں کو نہ اکھلیش پڑھنا چاہتے ہیں اور نہ ہی ان پھوپھی۔ ترجمان نے کہا ایس پی صدر نے صحیح کہا ہے کہ پولیس تو وہی ہے، بس نام تبدیل کر اکر رومیوں ا سکوائڈ کر دیا گیا ہے۔ 
 

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...