پٹرول ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر بی جے پی کی خاموشی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 9th September 2018, 11:58 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،09؍ ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی)نے ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے تعلق سے ہونے والے سوال پر آج خاموشی اختیار کرلی جبکہ درج فہرست ذاتوں اور قبائل پر مظالم کی روک تھام سے متعلق قانون کے سلسلہ میں اپنے موقف پر قائم رہنے کی بات کہی۔بی جے پی کی قومی مجلس عاملہ کی یہاں جاری میٹنگ کی میڈیا کو تفصیلات بتانے کے لئے آئے فروغ انسانی وسائل کے وزیرپرکاش جاؤڈیکر سے پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے بارے میں سوال پوچھے جانے پر انھوں نے کہاکہ ترقی پسند اتحاد حکومت کے دوران مہنگائی کی شرح 10فیصدتھی جبکہ مودی حکومت کے دورمیں یہ شرح پانچ فیصدسے نیچے ہے۔حکومت اس بارے میں صحیح سمت میں قدم اٹھائے گی۔یہ پوچھے جانے پرکہ 2022تک نئے ہندستان کی تعمیر ہونے پر ڈیزل اور پٹرول کی کیاقیمت ہوگی،مسٹر جاؤڈیکر نے کہاکہ حکومت سب کو ساتھ لیکر ترقیاتی کام کرتی ہے۔ملک میں لوگوں کی قوت خرید بڑھ رہی ہے۔پٹرولیم مصنوعات کو جی ایس ٹی کے دائرے میں لائے جانے کے بارے میں پوچھنے پر انہوں نے کہاکہ اس سلسلہ میں سبھی پارٹی کی سرکاروں کے ساتھ ملکر متفقہ طورپر کوئی فیصلہ کیاجاتاہے۔اس بارے میں بار بار سوال پوچھے جانے پر انہوں نے کہاکہ آپ لوگوں کو سیاسی قرارداد کی کاپی مل جائیگی۔یہ پوچھے جانے پر کہ ملک میں درج فہرست ذات اورقبائل پر ہونے والے مظالم کی روک تھام کے قانون سے متعلق اعلی ذاتوں کے لوگوں کے احتجاج کے بارے میں مجلس عاملہ میں کیا بات چیت ہوئی،مسٹر جاؤڈیکر نے کہاکہ ہم نے پورے سماج کو ایک ساتھ لیکر سب کی ترقی کی پالیسی بنائی ہے۔ہم جو فیصلہ کرتے ہیں،پورے غوروخوض کے بعد ہی کرتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔