کرناٹک اسمبلی انتخابات:ایک بار بیلیٹ پیپر سے کرائے جائیں انتخابات: اودھوٹھاکرے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th May 2018, 12:08 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،15 مئی ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کرناٹک انتخابات کے نتائج آنے کے بعد شیوسینا سربراہ ادھو ٹھاکرے نے ایک بار پھر ای وی ایم مشین پر سوال کھڑے کئے ہیں۔انہوں نے منگل کو کہا کہ بی جے پی کو چاہئے کہ وہ ایک بار ای وی ایم کی جگہ بیلیٹ پیپر سے الیکشن کرائے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو ملک کے عوام کے سامنے پوزیشن صاف ہو جائے گی۔ غور طلب ہے کہ اس سے پہلے ایم این ایس سربراہ راج ٹھاکرے نے بھی وی ایم کی جگہ بیلیٹ پیپر سے انتخابات کرانے کی بات کہی تھی۔ کرناٹک اسمبلی انتخابات کے نتائج آنے کے بعد بی جے پی کے سب سے بڑی پارٹی کے طور پر ابھر کر سامنے آنے کے ساتھ ہی ادھو ٹھاکرے نے بھی راج ٹھاکرے کی حمایت کی۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا کہ یہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی جیت ہے۔ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ بی جے پی ضمنی انتخابات ہار رہی ہے لیکن اسمبلی انتخابات جیت رہی ہے۔ اگر آپ (بی جے پی کو) خود پر اعتماد ہے تو ایک بار بیلیٹ پیپر کے ذریعے انتخابات کراکر دکھائیں، ساری حقیقت یک لخت عیاں ہوجائے گی۔ شیوسینا کے سربراہ نے کہا کہ جب بہت سے لوگوں اس کی مانگ کر رہے ہیں تو اس سے (ای وی ایم کے استعمال کو لے کر) شبہات ہمیشہ کے لئے دور ہو جائیں گے۔ کانگریس صدر بننے کے بعد کرناٹک اسمبلی انتخابات کے پہلے بڑے انتخابی لڑائی ہونے کے بابت سوال پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ انتخابات آتے جاتے رہتے ہیں اور کئی بار آپ جیتتے ہیں تو کئی بار ہارتے ہیں ، ان ہارجیت کو نظر انداز کرکے اپنی ذمہ داری کی طرف متوجہ ہوناچاہیے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

سپریم کورٹ نے رام دیو کی درخواست پر سماعت جولائی تک ملتوی کی

  سپریم کورٹ نے جمعہ کو یوگ گرو بابا رام دیو کی اس عرضی پر سماعت جولائی تک کے لیے ملتوی کر دی، جس میں انہوں نے اپنے مبینہ بیان پر کہ ایلوپیتھی کورونا کا علاج نہیں کر سکتی، مختلف ریاستوں میں اپنے خلاف درج ایف آئی آرز کو منسلک کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...