شرد پوار کا دعویٰ، بی جے پی۔ شیوسینا ساتھ مل کر لڑیں گے لوک سبھا انتخابات

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th October 2018, 9:28 PM | ملکی خبریں |

ممبئی،13؍ اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ شرد پوار نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بی جے پی اور شیوسینا آئندہ لوک سبھا انتخابات ساتھ مل کر الیکشن لڑ سکتے ہیں لیکن ہو سکتا ہے وہ مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کیلئے ساتھ نہ آئیں۔پوار نے دونوں انتخابات ایک ساتھ کرائے جانے کے امکانات کو مسترد کر دیا اور کہا کہ صورتحال بدل گئی ہے۔مرکز گزشتہ کچھ وقت سے لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ساتھ کرنے کا امکان ڈھونڈھ رہا ہے۔اس سال کی شروعات میں وزیر اعظم نریندر مودی نے لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ساتھ کرائے جانے پر وسیع بحث کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے رقم کی بچت ہوگی۔ پوار نے کہاکہ بی جے پی اور شیوسینا لوک سبھا انتخابات کے لیے ہاتھ ملا سکتے ہیں لیکن ہو سکتا ہے وہ ریاستی اسمبلی انتخابات کے لئے ایک ساتھ نہ آئیں۔ مرکز اور ریاست میں اقتدار میں شراکت داری کے باوجود بی جے پی اور شیو سینا کے درمیان کشیدہ تعلقات ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...