اپوزیشن کار ول ادا کرنے کی بجائے بی جے پی بے شرمی پر اتر آئی ہے: سدرامیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st September 2018, 2:15 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،20؍ستمبر(ایس او نیوز) سابق وزیر اعلیٰ اور ریاست حکمران اتحاد کی رابطہ کمیٹی کے چیرمین سدرامیا نے کہا ہے کہ ریاست میں بی جے پی کو ایک تعمیری اپوزیشن پارٹی کا رول ادا کرنا چاہئے، لیکن ایسا کرنے کی بجائے انتہائی بے شرمی سے یہ پارٹی ریاستی حکومت کو گرانے کی کوششوں کو اپنا معمول بناچکی ہے۔

اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بی جے پی کے چند بے شرم لیڈروں کی وجہ سے ہر دن ایک نیا مسئلہ کھڑا کیا جارہاہے۔ ریاستی حکومت کے لئے ان لوگوں کی طرف سے کھڑی کی جانے والی پریشانیاں عارضی ہیں۔ آنے والے لوک سبھا انتخابات میں ریاست کے عوام ان لیڈروں کو ضرور سبق سکھائیں گے۔

بتایا جاتا ہے کہ سدرامیا نے بی جے پی کے رابطے میں آنے والے بعض کانگریس اراکین اسمبلی کو آڑے ہاتھوں لیا اور ان تمام کو متنبہ کیا ہے کہ وہ بی جے پی قائدین کے لالچ میں آکر اپنے سیاسی مستقبل کو تباہ نہ کریں۔ انہوں نے ہری ہر کے رکن اسمبلی رامپا ، ریاستی وزیر رمیش جارکی ہولی اور دیگر سے رابطہ کرکے ان تمام کو بی جے پی کی مبینہ سازشوں سے آگاہ کرایا اور کہاکہ بی جے پی قائدین کی طرف سے ان سے رابطے کی جتنی بھی کوشش کی جائے اس پر وہ کوئی جواب نہ دیں ، اگر جواب نہ دینے پر بی جے پی انہیں بدنام کرنے کی کوشش کرے تو اس پر بھی ردعمل ظاہر نہ کرے۔

ریاستی بی جے پی صدر یڈیورپا کے اس بیان پر کہ مرکزی حکومت بی جے پی کی ہے اسی لئے بی جے پی کی طرف سے ریاست میں اقتدار پر آنے کی کوشش ضرور کامیاب ہوگی، سدرامیا نے کہاکہ یڈیورپا کا یہ بیان اس بات کا ثبوت ہے کہ مرکزی حکومت ریاستی حکومت کو گرانے کی کوششوں میں لگی ہوئی ہے، لیکن اس کوشش میں یڈیورپا کبھی کامیاب نہیں ہوپائیں گے۔ 
 

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...