کیرالا میں زعفرانی تشدد کا مؤثر جواب دیا جائے گا:سیتارام یچوری

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th October 2017, 12:23 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،9/اکتوبر(ایجنسی) سی پی آئی (ایم) جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے آر ایس ایس اور بی جے پی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ اگر زعفرانی تنظیمیں سیاسی تشدد کا سلسلہ نہ روکیں تو بائیں بازو جماعت مؤثر جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ سی پی آئی (ایم) نے کیرالا میں زعفرانی دہشت گردی کے خلاف بی جے پی کے ہیڈکوارٹر تک احتجاجی مارچ منظم کیا۔ ریاست میں بائیں بازو جماعتوں کے مبینہ تشدد کے خلاف بی جے پی مارچ کے جواب میں پارٹی نے آج یہ احتجاج منظم کیا تھا۔ سیتارام یچوری نے کہاکہ ہم خاموش نہیں رہیں گے۔ اُنھوں نے بی جے پی کو خبردار کیاکہ اگر تشدد کا سلسلہ روکا نہ گیا تو پھر ہم جواب دیں گے۔ ہم ڈرنے اور گھبرانے والے نہیں ہیں۔ سیتارام یچوری کی زیرقیادت اِس مارچ میں سابق پارٹی جنرل سکریٹری پرکاش کرت اور دیگر پولیٹ بیورو ارکان بھی شامل تھے۔ بی جے پی ہیڈکوارٹر کے روبرو پارٹی کے کیڈر سے خطاب کرتے ہوئے سیتارام یچوری نے کہاکہ جہاں بی جے پی کیرالا میں بائیں بازو تشدد کے خلاف دہلی میں مہم چلارہی ہے وہیں ہم بائیں بازو کیڈر کے ساتھ تشدد کیخلاف اپنی مہم جاری رکھیں گے۔ اُنھوں نے کل پیش آئے واقعہ کا حوالہ دیا جس میں آر ایس ایس کارکنوں نے مبینہ طور پر کنور میں بائیں بازو کیڈر پر بم پھینکے تھے۔ سی پی آئی (ایم) پولیٹ بیورو رکن برندا کرات نے احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی اور صدر بی جے پی امیت شاہ کو تشدد کے سلسلے میں شدید تنقیدوں کا نشانہ بنایا۔ اُنھوں نے الزام عائد کیاکہ امیت شاہ کیرالا میں بائیں بازو کیڈر کے خلاف دہشت پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن ریاست کے عوام آرایس ایس اور بی جے پی کے آگے جھکنے والے نہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...