بابری مسجد کی شہادت کیلئے بی جے پی ذمہ دار: اگرپا

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 21st April 2017, 2:03 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو:20/اپریل(ایس او نیوز) سینئر کانگریس لیڈر اور رکن کونسل وی ایس اگرپا نے بی جے پی کی قومی قیادت بشمول وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے قومی صدر امیت شا سے مطالبہ کیا کہ بابری مسجد کی شہادت کیلئے وہ ملک کے عوام سے معافی مانگیں۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عدالت میں اب یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ بابری مسجد بی جے پی کی ایک منظم سازش کے تحت گرادی گئی۔ بی جے پی کے 13قومی قائدین کے خلاف مقدمہ چلانے کی عدالت عظمیٰ نے اجازت دیتے ہوئے تیزی سے اس کارروائی کو مکمل کرنے کا حکم سنایا ہے۔ عدالت کے اس فیصلے کی روشنی میں بی جے پی کو یہ واضح کردینا چاہئے کہ وہ اس سازش کا حصہ کیوں بنی اور ملک کے عوام کے تئیں اپنی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے اپنی کوتاہی کیلئے معذرت خواہی کرے۔انہوں نے کہاکہ ملک کے قانون اور آئین پر اگر بی جے پی کو بھروسہ ہے تو اسے فوراً ملک کے عوام سے معافی مانگنی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کی طرف سے یہ فیصلہ خوش آئند ہے کہ اس کیس کی سماعت کو دو سال کے اندر مکمل کیا جائے۔عدالت کے اس فیصلے نے عوام کے اس یقین کو پختہ کردیا ہے کہ اس ملک میں اب بھی انصاف کی جڑیں مضبوط ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک کے عوام سے معافی مانگنے کا مطالبہ ان کا ذاتی ہے۔ انہیں یقین ہے کہ کانگریس پارٹی کا موقف بھی یہی ہوگا۔انہوں نے کہاکہ بابری مسجد کی شہادت کیلئے صرف اڈوانی یا 13ملزم نہیں بلکہ پوری بی جے پی ذمہ دار ہے۔اس کے علاوہ سنگھ پریوار اور وشواہندو پریشد کو بھی اس کیلئے ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہئے۔ بابری مسجد کے تنازعہ کو باہمی بات چیت یا عدالت کے ذریعہ سلجھانے کی بجائے متنازعہ ڈھانچے کو گراکر بی جے پی نے ملک کے امن وامان کو تار تار کردیا اور دو فرقوں کے درمیان اعتماد کی فضا کو مکدر کردیا۔ اس سنگین جرم کیلئے بی جے پی کو جس قدر بھی سزا دی جائے کم ہوگی۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...