بی جے پی کی کرناٹک کی تیسری فہرست جاری

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st April 2018, 12:47 PM | ریاستی خبریں |

بنگلور/نئی دہلی20اپریل (ایس او نیوز؍یو این آئی) بی جے پی نے آج ریاستی اسمبلی کے انتخابات کے لئے 59 امیدواروں کی تیسری فہرست جاری کردی۔بی جے پی نے اب تک 213 امیدواروں کا اعلان کیا ہے جبکہ 13 سیٹوں پر امیدواروں کا اعلان کیا جانا باقی ہے ۔ کرناٹک اسمبلی میں 224 نشستوں کے لئے ، 12 مئی کو ایک مرحلے میں پولنگ ہوگی جس کی گنتی 15 مئی ہوگی۔پارٹی کے مرکزی انتخابی کمیٹی کے سکریٹری اور مرکزی وزیر جگت پرکاش نڈا نے فہرست آج فہرست جاری کی ہے ۔ ایک سیٹ کولار گولڈ فیلڈ میں امیدوار کو تبدیل کردیا گیا ہے ۔پارٹی کے ہیڈکوارٹر میں اتوار کی شام پارٹی کے مرکزی انتخابی کمیٹی کے اجلاس میں ان ناموں کو منظوری دی گئی تھی ۔ اجلاس پارٹی صدر امت شاہ کی صدارت میں ہوا تھا، جس میں وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ، وزیر خارجہ سشما سوراج، کرناٹک میں بی جے پی کے وزیر اعلیٰ کے امیدوار بی ایس یڈ یورپا، مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان، مرکزی وزیر اننت کمار سابق مرکزی وزیر سید شاھنواز حسین وغیرہ موجود تھے ۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...