اُمیدواروں کی پہلی فہرست جاری کرتے ہی بی جے پی میں بغاوت؛ کئی حلقوں سے برگشتہ لیڈروں نے پارٹی چھوڑنے کی دی دھمکی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th April 2018, 2:43 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 10؍اپریل(ایس او نیوز) آنے والے اسمبلی انتخابات کے لئے 72امیدواروں پر مشتمل بی جے پی کی پہلی فہرست کے منظر عام پر آتے ہی پارٹی میں بڑے پیمانے پر بغاوت پھوٹ پڑی ہے۔ ٹکٹ سے محروم متعدد دعویداروں نے ٹکٹ نہ ملنے پر مرکزی قائدین اور ریاستی بی جے پی صدر بی ایس یڈیورپا پر اپنی شدید ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ شہر کے چک پیٹ اسمبلی حلقے سے ٹکٹ کے مضبوط دعویداروں میں شامل بی بی ایم پی حکمران پارٹی کے سابق لیڈر این آر رمیش نے ٹکٹ سے محرومی کے لئے مرکزی وزیر اننت کمار اور سابق وزیر آر اشوک کو ذمے دار ٹھہرایا ہے اور کہا ہے کہ آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اننت کمار کیسے کامیاب ہوتے ہیں وہ دیکھ لیں گے۔ بی جے پی نے چک پیٹ اسمبلی حلقے سے گزشتہ انتخابات میں شکست خوردہ صنعت کار ادے گروڈا چار کو ہی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کی وجہ سے پارٹی میں شہری سطح پر انتشار پایا جارہاہے ۔ این آر رمیش کے حامیوں نے آج آر اشوک کی رہائش گاہ کے روبرو احتجاجی دھرنا بھی دیا۔ اسی طرح راجہ راجیشوری نگر سے ٹکٹ کے دعویدار رام چندرا نے بھی پارٹی کی ریاستی اور مرکزی قیادت سے شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔ بیجاپور اسمبلی حلقے کے سابق رکن اسمبلی اپو پٹن شٹی کو اس بار بی جے پی نے ٹکٹ نہیں دیا اور ان کی جگہ سابق مرکزی وزیر بسون گوڈا پاٹل یتنال کو میدان میں اتارا ہے، اس پر اپو پٹن شٹی نے سخت ناراض ہوتے ہوئے کہاکہ رکن کونسل ہوتے ہوئے یتنال نے اسمبلی کی ٹکٹ حاصل کی ہے یہ درست نہیں۔مالکال مرو اسمبلی حلقے سے گزشتہ انتخاب میں بی ایس آر کانگریس سے کامیاب ہونے کے بعد بی جے پی میں شامل ہونے والے تپے سوامی کو اس بار ٹکٹ دینے سے انکار کرتے ہوئے اس حلقے سے رکن پارلیمان بی سری راملو کو میدان میں اتارا گیا ہے۔ اس پر انہوں نے سخت ناراضگی ظاہر کی اور کہاکہ اپنے حامیوں سے تبادلۂ خیال کرنے کے بعد عنقریب وہ اپنا سیاسی لائحہ عمل طے کریں گے۔ انہوں نے باغی امیدوار کے طور پر میدان میں اترنے یا پھر کانگریس کا رخ کرنے کا واضح اشارہ دیا ہے۔ شگاؤں اسمبلی حلقے سے بی جے پی ٹکٹ کے ایک دعویدار رکن کونسل سومنا بیون مرد نے ٹکٹ سے محرومی پر شدید ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے باغی امیدوار کے طور پر میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا اور کہاکہ ریاستی بی جے پی صدر یڈیورپا نے دانستہ طور پر انہیں ٹکٹ سے محروم کیا ہے۔ اس حلقے سے موجودہ رکن اسمبلی اور سابق وزیر بسوراج بومئی کو میدان میں اتارا گیا ہے۔ اس دوران ریاستی بی جے پی صدر بی ایس یڈیورپا نے کہا کہ امیدواروں کی فہرست منظر عام پر آنے کے بعد کچھ حد تک ناراض ہونا فطری بات ہے اس ناراضگی کو نمٹالیا جائے گا۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جو بھی ناراض لیڈر ہیں ان کو طلب کرکے وہ خود بات چیت کریں گے اور اس ناراضی کو دور کرنے کی کوشش کریں گے۔ یڈیورپا نے کہاکہ اگلے دو تین دنوں میں مزید60امیدواروں کی فہرست منظر عام پر لائی جائے گی، سوشیل میڈیا پر ان الزامات پر کہ بی جے پی کی ٹکٹ دو کروڑ روپیوں میں فروخت کی گئی ہے۔ یڈیورپا نے کہاکہ یہ درست نہیں ہے۔ انہوں نے ان الزامات کو مسترد کردیا ۔ یڈیورپا نے واضح کیا کہ بلاری ضلع کے مولکال مرو اسمبلی حلقے سے رکن پارلیمان بی سری راملو میدان میں اتر رہے ہیں ، ان کے علاوہ کسی بھی رکن پارلیمان کو ٹکٹ نہیں دیا جائے گا۔ 

کرناٹک اسمبلی انتخابات:بی جے پی نے 72امیدواروں کی فہرست جاری کی
نئی دہلی،09؍اپریل (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لیے72امیدواروں کی فہرست آج رات یہاں جاری کی۔پارٹی ہیڈکوارٹرمیں آج شام یہاں ہوئی پارٹی کی مرکزی انتخابی کمیٹی کی میٹنگ میں ان ناموں کو منظوری دی گئی۔ پارٹی صدرامت شاہ کی صدارت میں ہوئی اس میٹنگ میں وزیراعظم نریندر مودی بھی موجود تھے۔بی جے پی نے اپنے وزیر اعلیٰ عہدہ کے امیدوار بی ایس یدی یوروپا کو شکاری پورا سے اپنا امیدوار بنایا ہے۔ یہ سیٹ یدی یوروپا کے بڑے بیٹے بی وائے راگھویندر نے اپنے والد کے لئے خالی کی ہے۔امید جتائی جا رہی ہے کہ وہ اس بار رنے بینور سیٹ سے چناو لڑیں گے۔ فی الحال اس سیٹ پر امیدوار کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔بتا دیں کہ کرٹک اسمبلی کے انتخابات 12 مئی کو ہونے ہیں اور انتخابات کے نتائج 15 مئی کو اعلان کیے جائیں گے۔کرناٹک کانگریس 15 اپریل تک 224 رکنی اسمبلی کے لئے تمام امیدواروں کا اعلان ایک ہی بار میں کرے گی۔ پارٹی کی اسکریننگ کمیٹی کی میٹنگ 9 اور 10اپریل کو ہوگی۔ مرکزی انتخابی کمیٹی کی میٹنگ اس کے بعد ہوگی۔اسمبلی انتخابات کے لئے پارٹی کے امیدواروں کی فہرست 15 اپریل تک جاری ہوگی۔

بی جے پی کی دوسری فہرست15؍اپریل کو جاری کی جائے گی۔ ایڈی یورپا

بنگلورو،9؍اپریل(ایس او نیوز)ریاستی بی جے پی یونٹ کے صدر بی ایس ایڈی یورپا نے آج کہا کہ ریاست میں 12؍مئی کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے بی جے پی اپنے امیدواروں کی دوسری فہرست 11؍ اپریل کو جاری کرے گی۔ سابق وزیراعلیٰ نے آج یہ بھی اعلان کیا کہ شیموگہ ضلع کے شکاری پورہ سے وہ 19؍ اپریل کو اپنے کاغذات نامزدگی داخل کریں گے ۔انہوں نے بتایا کہ کل رات پارٹی نے72؍امیدواروں پر مشتمل پہلی فہرست جاری کی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ ایک یا دو دنوں میں 65تا 70 ؍امیدواروں کی دوسری فہرست بھی جاری کردی جائے گی۔ بی جے پی کی جاری پہلی فہرست میں بی جے پی کے بزرگ لیڈر بی ایس ایڈی یورپا اور پارٹی کے دیگر بزرگ لیڈران جیسے جگدیش شٹر اور کے ایس ایشورپا بھی شامل ہیں ۔ ایڈی یورپا شکاری پورہ ، ایشورپا شیموگہ سے چناؤ لڑیں گے ۔ بنگلور اسمبلی حلقوں کے تقریباً تمام موجودہ بی جے پی اراکین اسمبلی کوٹکٹ دیاگیا ہے ۔ چک پیٹ، شیواجی نگر ،چامراج پیٹ،ہیبال، پلکیشی نگر اور سروگنانگر جیسے اقلیتوں کی کثیر آبادی والے حلقوں سے بی جے پی نے ابھی اپنے امیدواروں کے ناموں کااعلان نہیں کیا ہے۔جگدیش شٹر اپنے قدیم حلقہ دھارواڑ سنٹرل سے ہی چناؤ لڑیں گے ۔ دریں اثناء اطلاع ملی ہے کہ جن متوقع امیدواروں کوپارٹی ٹکٹ نہیں ملا ہے انہوں نے ناراضی ظاہر کرتے ہوئے پارٹی چھوڑ دینے کی دھمکی دی ہے ۔اس پر ایڈی یورپا نے کہاکہ تمام پارٹیوں میں یہ عام ہے ۔ چند دنوں بعد ان کی ناراضی دور ہوجائے گی۔ وہ خود ان تمام متوقع امیدواروں سے بات کریں گے ۔انہوں نے بتایا کہ اگر ان کی پارٹی اقتدار میں آئی تو انہیں حکومت میں مناسب مو اقع دینے کا تیقن دیاجائے گا۔ ایڈی یورپا بی جے پی سے وزیراعلیٰ کے امیدوار ہیں اور پارٹی کو پانچ سال بعد دوبارہ اقتدار پر لانے پارٹی نے 224؍ اسمبلی حلقوں میں سے 150پر کامیابی حاصل کرنے کانشانہ مقرر کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...