یڈی یورپا پر ایف آئی آر داخل ہونے پر سدارامیا کے خلاف ہبلی اور بنگلورو میں بی جے پی کا احتجاج

Source: S.O. News Service | By SO Staff | Published on 20th August 2017, 7:34 PM | ریاستی خبریں |

ہبلی20؍اگست (ایس او نیوز)اینٹی کرپشن بیورو میں یڈی یورپا کے خلاف شکایت درج ہونے پر جو ایف آئی آر داخل کی گئی ہے اور یڈی یورپا کو سمن کیا گیا ہے اس پر برہم بی جے پی کارکنان نے ہبلی اور بنگلورو میں وزیراعلیٰ سدا رامیا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق ہبلی کے کورٹ سرکل کے پاس راستہ روکو احتجاج کیا گیااور وزیر اعلیٰ کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔احتجاجیوں کا کہناتھا کہ سدارامیا کی طرف سے انتقامی سیاست کی جارہی ہے اور اینٹی کرپشن بیورو کووزیر اعلیٰ اپنے مفادات کے لئے استعمال کررہے ہیں۔جس کی وجہ سے یڈی یورپا پر تازہ کیس داخل کیا گیا ہے۔ احتجاجیوں نے دھمکی دی ہے اگر یڈی یورپا پر داخل کردہ کیس واپس نہیں لیے گئے توپھر آئندہ بڑے پیمانے پراحتجاج کرتے ہوئے جیل بھرو تحریک چلائی جائے گی۔
بنگلورو میں احتجاج: اسی طرح کا ایک بڑا احتجاج بنگلورو میں میسور بینک سرکل کے پاس بھی کیا گیا جس سے کچھ وقت کے لئے یہاں ٹریفک میں خلل پیدا ہوگیا۔سابق ڈپٹی چیف منسٹر آر اشوک نے اس معاملے میں وزیر اعلیٰ سدارامیا کو بدلے کی سیاست کرنے اورذاتی مفادات کے لئے اے سی بی کا ناجائز
استعمال کرنے کا ملزم ٹھہرا تے ہوئے ان سے استعفیٰ کی مانگ کی۔
خیال رہے کہ بنگلورو کے شری رام کارنت لے آؤٹ میں زمین کی ڈی نوٹیفائی کرنے کے معاملے میں ڈاکٹر ڈی ایپّا نامی شخص نے سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یڈی یورپا کے خلاف اے سی بی کے پاس شکایت درج کی تھی جس کے بعد یڈی یورپا کے خلاف ایف آئی آر داخل کرتے ہوئے اے سی بی نے انہیں جانچ کے لئے طلب کیا ہے۔ اس کے جواب میں یڈی یورپا نے حاضری کے لئے دس دن کی مہلت طلب کی ہے اور خبر ہے کہ وہ اس ایف آئی آر کے خلاف عدالت سے راحت حاصل کرنے کی تگ و دو میں جٹ گئے ہیں۔
ڈاکٹر ایپّا کی وضاحت: دوسری طرف ڈاکٹر ایپّا کا کہنا ہے کہ ان کی شکایت کے پیچھے کوئی سیاسی مفاد شامل نہیں ہے۔سابق وزیر اعلیٰ یڈی یورپا شیورام کارنت لے آؤٹ میں قیمتی زمین کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے ملزم ہیں جس سے سرکار کو 3,800کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ اگر یڈی یورپا بے قصور ہیں تو پھر اے سی بی کے سامنے حاضر ہونے اور اپنی صفائی دینے سے وہ کیوں کترارہے ہیں۔اورانہیں ہائی کورٹ کے دروازے کھٹکھٹانے کی ضرورت کیوں پیش آئی ہے۔


کانگریس کی طرف سے صفائی : ادھر منگلورو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیجسلیٹیو کاونسل کے چیف وہپ ایوان ڈیسوزا نے کہا کہ یڈی یورپا کے خلاف کیس داخل کرنے اور تحقیقات کروانے میں کانگریس کا کوئی ہاتھ نہیں ہے۔ڈاکٹر ایپّا نے شکایت درج کی اور اے سی بی نے کیس داخل کرلیا۔ اس میں کانگریس کارول کہاں سے آگیا۔ مسٹر ڈیسوزا نے مزید کہا کہ کرپشن، جیل اور بیل(ضمانت حاصل کرنا) بی جے پی لیڈروں کاروزانہ کا معمول ہے۔خود بی ایس یڈی یورپا پر 24مقدمات دائر ہوئے ہیں۔ ایسے میں سدارامیا پر الزام لگانا بالکل غلط بات ہے۔کانگریسی حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود کے بے شمار کام کیے ہیں جسے بی جے پی ہضم نہیں کرپارہی ہے ۔ اس لئے حکومت کو کمزور کرنے کے لئے بی جے پی کی طرف سے نئے نئے ہتھکنڈے استعمال کیے جارہے ہیں۔ لیکن ہم اس طرح کے دباؤ میں آنے والے نہیں ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...