پریش میستا کے گھر جائیں گے بی جے پی صدر امیت شاہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th February 2018, 9:41 PM | ساحلی خبریں |

ہوناور 10؍فروری (ایس او نیوز)کمٹہ میں 20فروری کو منعقد ہونے والے بی جے پی کے ’نوا شکتی سماویشا‘ نامی کنونشن میں شرکت کے لئے بی جے پی کے صدر امیت شاہ آنے والے ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق امیت شاہ کنونشن میں شرکت سے قبل مشکوک حالات میں فوت ہونے والے پریش میستا کے گھر جائیں گے اور اس کے والدین سے ملاقات کریں گے۔

ہوناور میں فرقہ وارانہ فساد اور بدامنی پھیلنے کے دو دن بعد 8دسمبر 2017کو پولیس اسٹیشن سے قریب ایک تالاب سے پریش میستا کی لاش دستیاب ہوئی تھی جو سڑنے اور گلنے کی حالت میں تھی۔اس دن سے آج تک بی جے پی کی طرف سے اس کو ایک طبقے کی طرف سے انجام دیاگیا قتل قرار دینے اور اس سے سیاسی فائدہ اٹھانے کی منظم کوشش کا سلسلہ چل پڑا ہے۔ شوبھا کرندلاجے، اننت کمار ہیگڈے ، نلین کمار کٹیل جیسے ریاستی سطح کے کئی بی جے پی لیڈران نے پریش میستا کے گھر جاکر تعزیت کرنے کے نام پراسے فرقہ وارانہ قتل ظاہر کرنے میں اپنا کردار اداکیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔