راجیو پرتاب روڈی کا دعویٰ : بی جے پی کو کرناٹک میں اگلی حکومت بنانے سے کوئی بھی طاقت روک نہیں سکتی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th April 2018, 3:59 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو24اپریل(ایس او نیوز؍یواین آئی) وزیراعظم مودی کی کورکمیٹی کے رکن راجیو پرتاب روڈی نے کہا ہے کہ بی جے پی کو کرناٹک میں اگلی حکومت بنانے سے کوئی بھی طاقت روک نہیں سکتی۔انہوں نے بنگلور کے ہیبل میں بوتھ کی سطح کے منیجرس کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حالیہ سروے میں بتایا گیا ہے کہ بی جے پی کی نشستوں کی تعداد میں کافی بہتری ہوگی اور بی جے پی کامیابی حاصل کرے گی۔اس کی نشستوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا جس سے پارٹی اکثریت کے ساتھ حکومت بنائے گی۔انہوں نے کہا کہ کرناٹک میں مودی کی انتخابی مہم کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے اور اس سے ریاست کی سیاسی تصویر میں بڑے پیمانہ پرتبدیلی آئے گی۔بوتھ کی سطح کے کارکن ہی بی جے پی کی اصل طاقت ہیں اور یقینی طورپر یہ کارکن اقتدار میں واپسی کے لئے پارٹی کو مدد کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ ہیبل حلقہ بی جے پی کے لئے مضبوط بنیاد ہے اور عوام موجودہ رکن وائی اے نارائناسوامی کی حمایت کر رہے ہیں، اسی لئے بی جے پی نے موجودہ انتخابات کے لئے ان کو دوبارہ امیدوار بنایا ہے ۔نارائنا سوامی نے کہاکہ انہیں 25000کی اکثریت سے کامیابی کا یقین ہے ۔انہوں نے کہاکہ ان کے حریف بی سریش ارب پتی ہوسکتے ہیں،کیونکہ انہوں نے اپنے 418کروڑروپئے کے اثاثہ جات کا اعلان کیا ہے تاہم انتخابات میں دولت کی طاقت وجہ نہیں ہوسکتی۔ہیبل کے عوام اس بات کو ثابت کردیں گے ۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...