بی جے پی قومی صدر امیت شا ہندو ووٹوں کی صف بندی کرانا چاہتے ہیں ، کورکمیٹی میٹنگ میں اراکین اسمبلی نے ہی پارٹی صدر کا مذاق اڑایا

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 12th August 2017, 11:29 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو:12/ اگست(ایس او نیوز) بی جے پی کے قومی صدر امیت شا جوآج ریاست کے سہ روزہ دورہ پر پہنچے ۔انہوں نے ریاست کو ایک بار پھر زعفرانیت سے رنگنے کے اپنے ارادوں کا کھل کر اظہار کرتے ہوئے بی جے پی کے کارندوں کو آواز دی کہ ہندو ووٹ بینک کو یکجا کرنے کی طرف متوجہ ہوں۔ مذہبی بنیاد پر ووٹ مانگنے یا سیاست کرنے کے متعلق الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ کی پابندی کو صریح نظر انداز کرتے ہوئے امیت شا نے پارٹی کارکنوں کو ہدایت دی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں ہندو ووٹ بینک کو متحد کریں اور ہندو صف بندی کی بنیاد پر ریاست میں دوبارہ بی جے پی کو اقتدار پر لانے کیلئے کام کریں۔ آنے والے اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی جیت کیلئے حکمت عملی وضع کرنے اور ریاست کے پارٹی کارکنوں سے تبادلۂ خیال کے مقصد سے آج کیمپے گوڈا انٹرنیشنل ایرپورٹ پر امیت شا کی آمد کے بعد پارٹی لیڈروں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امیت شا نے پارٹی کارکنوں کو آواز دی کہ کرناٹک کو بھی ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح کانگریس سے آزاد کرایا جائے اور یہاں بی جے پی کا زعفرانی پرچم جلد لہرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ فروری مارچ کے دوران وزیر اعظم کا وجئے رتھ جنوبی ہند کی طرف رخ کرے گا، اس مرحلے میں پارٹی کارکنوں کو چاہئے کہ ریاست میں بی جے پی کو کامیاب بنانے کیلئے پوری طرح مستعد ہوجائیں۔ ریاستی بی جے پی صدر بی ایس یڈیورپا سے مخاطب ہوکر امیت شا نے کہاکہ وہ پارٹی کے سبھی قائدین کو اعتماد میں لے کر پارٹی کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے مستعد ہوجائیں ۔ مرکزی حکومت کی کامیابیوں کو عوام تک پہنچانے کا کام کیاجائے۔ 
بی جے پی اراکین اسمبلی نے شاہ کی ہنسی اڑائی:اس دوران بنگلور آمد کے بعد امیت شا نے بی جے پی اراکین اسمبلی اور دیگر قائدین پر مشتمل کور کمیٹی میٹنگ سے خطاب کیا۔اپنے خطاب کے دوران امیت شا نے دعویٰ کیا کہ اترپردیش اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی کامیابی انہوں نے انتخابات سے پہلے ہی بتادی تھی۔ الیکشن سے ایک دن قبل ہی انہوں نے وزیر اعظم سے کہہ دیا تھاکہ بی جے پی تین سو سے زائد سیٹوں پر کامیاب ہوگی۔امیت شا کا اتنا کہنا تھا کہ ہال میں موجود بیشتر بی جے پی ا راکین ہنس پڑے۔ اس پر امیت شا نے ان اراکین پر اپنی شدید ناراضگی ظاہر کی۔ یہاں تک کہ بعض اراکین پارلیمان اور اراکین اسمبلی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے تاکید کی کہ آئندہ ان کی میٹنگ میں شریک ہونا ہے تو پین اور نوٹ بک کے بغیر نہ آئیں۔ وہ جو بھی کہیں گے اسے نوٹ کرلیا جائے اور اسی کے مطابق کام کیا جائے۔ پارٹی میں کسی بھی طرح کی ضابطہ شکنی برداشت نہیں کی جائے گی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

پریش میستا قتل معاملہ کی این آئی اے سے تحقیقات کا مطالبہ، منصفانہ جانچ نہیں ہوئی تو ساحلی علاقہ جل اٹھے گا: شو بھا کرند لاجے کا انتباہ

بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کی ریاستی جنرل سکریٹری ورکن پارلیمان شو بھا کرند لاجے نے خبردار کیا ہے کہ اگر ہوناور کے پریش میستا قتل کی تحقیقات ریاستی حکومت مناسب طریقہ سے نہیں کرے گی تو ساحلی علاقہ جل اٹھے گا۔

ہوناور فرقہ وارانہ فسادات اورپریش میستا کی موت کا معاملہ ؛ فورنسک رپورٹ سے بی جے پی اور سنگھ پریوار کو زبردست جھٹکا

ہوناور میں معمولی سڑک حادثے سے شروع ہونے والا جھگڑا باقاعدہ فرقہ وارانہ فساد میں بدلنے اور اطراف کے علاقوں تک تشدد پھیل جانے کے پس منظر میں پریش میستا نامی نوجوان کی ہلاکت کو مسلم دہشت گردی سے جوڑنے کی جو سازش اور کوشش بی جے پی اور سنگھ پریوار کے لیڈروں کی طرف سے کی گئی تھی، اسے ...

خواتین کو اقتصادی اور سیاسی شعبوں میں آگے لانا ضروری۔ نوہیرا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کی کرناٹک یونٹ کے افتتاح کے موقع پر پارٹی صدر کا خطاب

آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی (ایم ای پی) کی صدر وہیرا گروپ کی چیف ایکزی کیٹیو افسر ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے کہاکہ خواتین میں خود اعتمادی پیدا کرتے ہوئے انہیں سیاسی،معاشی اور اقتصادی شعبوں میں مضبوط اور مستحکم بنانے کی اشد ضرورت ہے۔

ضلع اُتر کنڑا میں وہاٹس ایپ پر اشتعال انگیزپیغامات پوسٹ کرنے پر 28 معاملات درج

ہوناور میں ایک نوجوان کی ہلاکت کے بعدبی جے پی اور سنگھ پریوار کی حمایت میں  اور بالخصوص مسلمانوں کے خلاف سوشیل میڈیا پر اشتعال انگیز پیغامات روانہ کئے جارہے تھے، ساتھ ساتھ سوشیل میڈیا کے ذریعے مختلف علاقوں میں بند منائے جانے اور احتجاج کے پیغامات پھیلائے جارہے تھے، جس پر ...

ہوناور پریش میستا کی موت کا معاملہ؛ وہاٹس ایپ پراشتعال انگیز افواہیں پھیلانے کے الزام میں ہائی اسکول ٹیچر گرفتار

ہوناور فساد کے پس منظر میں سوشیل میڈیا اور خاص کر وہاٹس ایپ پر افواہیں پھیلا کر ماحول خراب کرنے کے الزام میں کاروار کے ایک ہائی اسکول ٹیچر کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

پریش میستا کے پوسٹ مارٹم کی فائنل رپورٹ ابھی نہیں ملی ۔ دیشپانڈے

ہوناور میں فرقہ وارانہ فسادات کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد پریش میستا نامی نوجوان کی جو لاش دستیاب ہوئی تھی اور اس سے پورے ضلع میں نفرت کی آگ بھڑکائی گئی تھی، اس تعلق سے ضلع انچارج وزیر دیشپانڈے نے کہا ہے کہ پریش کے پوسٹ مارٹم کی قطعی رپورٹ ابھی نہیں آئی ہے۔

امن کے باغ میں تشدد کا کھیل کس لئے؟ خصوصی اداریہ

ضلع شمالی کینر اکو شاعرانہ زبان میں امن کا باغ کہا گیا ہے۔یہاں تشدد کے لئے کبھی پناہ نہیں ملی ہے۔تمام انسانیت ،مذاہب اور ذات کامائیکہ کہلانے والی اس سرزمین پر یہ کیسا تشددہے۔ ایک شخص کی موت اور اس کے پیچھے افواہوں کا جال۔پولیس کی لاٹھی۔ آمد ورفت میں رکاوٹیں۔ روزانہ کی کمائی سے ...

سرسی فساد کے9 ملزمین کی ضمانت پر رہائی؛ 62کو بھیجا گیا عدالتی حراست میں

سرسی فساد کے پس منظر میں جن ملزمین کو حراست میں لیا گیا تھا ان میں ایم ایل اے وشویشور ہیگڈے کاگیری سمیت  9 ملزمین کو ضمانت پر رہا کردیا گیا جبکہ 62 ملزمین کو عدالتی حراست میں دھارواڑ جیل بھیج دیا گیا ہے۔