مدھیہ پردیش: بی جے پی ممبرپارلیمنٹ کا بیٹا نکلا منشیات کا سوداگر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th March 2019, 11:43 PM | ملکی خبریں |

بھوپال، 14 مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مدھیہ پردیش کے منڈلامیں پولیس نے بدھ کو اسمیک کے ساتھ راجیہ سبھا رکن سنپتیا کے بیٹے ستیندر اوکے اور دو دیگر افراد کو گرفتار کیا۔پولیس نے تینوں کو چیکنگ کے دوران گاڑی سے پکڑا تھا،ان کے پاس سے 3.380 گرام اسمیک پڑیوں میں ملی ہے۔پولیس کے مطابق لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر ضلع میں خصوصی مہم چلائی جا رہی ہے۔بدھ کو پولی ٹیکنیک کالج کے پاس سفید رنگ کی ہونڈا برایو کار جس کا نمبر پی 20 سی بی 8532 تھا، اس کا ڈرائیور پولیس کو دیکھتے ہی تیز رفتار سے بھاگنے لگا،اس پر پولیس نے اس گاڑی کا پیچھا کیا۔کار میں تین نوجوان بیٹھے ہوئے تھے،کار روک کر ان سے تیزی سے فرارہونے کے سلسلے میں پوچھ گچھ کی گئی تو وہ جواب دینے میں ہی گھبرانے لگے،تینوں نوجوانوں اور کار کی تلاشی لی گئی۔اس پر ستیندر اوکے کے پاس سے اسمیک کی 17 پڑیاں، شاہ رخ کے پاس سے 10 پڑیا اور ابھیشیک کے پاس سے اسمیک کی 14 پڑیاں ملیں۔ان منشیات کا کل وزن وزن 3.380 گرام پایا گیا ہے۔پولیس نے تینوں کے خلاف این ڈی پی ایم ایکٹ کا کیس درج کر لیا۔پکڑے گئے تین افراد میں ستیندر اکے، بی جے پی راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سنپتیا کا لڑکا ہے۔

مرکزی جنگلات و ماحولیات کے وزیرامملکت انل مادھو ڈیو کے انتقال سے خالی ہوئی راجیہ سبھا سیٹ پر ایم پی سنپتیا کو راجیہ سبھا بھیجا گیا تھا۔منڈلاایم پی پھگن سنگھ کلستے کی انتہائی قریبی مانی جانے والی سنپتیا 12 سالوں تک ضلع پنچایت صدر کے عہدے پر قابض رہی ہیں۔سنپتیاپرمنڈلا ضلع میں منڈلا لائٹس لگانے کے نام پر کروڑوں روپے کا گھوٹالہ کرنے کا الزام بھی لگا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...