تمل ناڈو میں بی جے پی کے مشن کو جھٹکا،اے آئی اے ڈی ایم کے تنہا لڑے گی لوک سبھاالیکشن 

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 1st February 2019, 2:24 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی:31/ جنوری (ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) لوک سبھا انتخابات 2019کے لئے تیاری میں لگی مرکز میں بی جے پی کے جنوبی ہندمیں جھٹکالگا ہے۔تامل ناڈو میں حکمراں اے آئی اے ڈی ایم کے نے اعلان کیا ہے کہ ریاست کی تمام نشستوں پر اکیلے ہی انتخابات لڑنا ہے۔دراصل سابق وزیر اعلی جے للتا کے انتقال کے بعد لوک سبھا انتخابات میں انادرمک کی کمزوری کافائدہ اٹھاکربی جے پی کے اتحادکرنے کے فراق میں تھی۔بدھ کو ایک پریس ریلیز جاری کرکے انادرمک نے لوک سبھا انتخابات میں حصہ لینے میں دلچسپی رکھنے والوں سے 4فروری سے 10فروری تک 25000روپے کی فیس کے ساتے درخواست دینے کوکہاہے ۔ سابق سربراہ اوروزیر اعلی جے للتا کی موت کے بعد پارٹی کا پہلا اہم مقابلہ آئندہ لوک سبھا انتخابات ہے۔2014لوک سبھا انتخابات میں انادرمک نے تامل ناڈو میں 39نشستوں میں سے 37جیتی تھی،جبکہ 1نشست بی جے پی اور 1نشست پی ایم کے کے کھاتے میں آئی تھی۔انادرمک نے پہلے ہی انتخابی منشور اور اتحاد کے لئے تین کمیٹی تشکیل دی تھی لیکن کچھ مقامی مسائل کولے کر بی جے پی کے موقف کی وجہ سے اتحاد کرنامناسب نہیں سمجھا۔اس مسئلے میں سب سے اہم مسئلہ کاویری تنازعہ ہے، جس میں پارٹی کا خیال ہے کہ مرکز کی بی جے پی کی حکومت نے تمل ناڈو کو نظر انداز کر دیا ہے کرناٹک کی دلچسپی کو ذہن میں رکھتے ہوئے۔دوسرا بڑا مسئلہ سابق وزیر راجیو گاندھی کے قاتلوں کی رہائی سے متعلق ہے، جس کے لئے اسمبلی سے منظور کرکے کو مرکز میں درخواست دی گئی تھی۔تیسرا مسئلہ لسانی تسلط کے بارے میں ہے، جس میں انادرمک کا خیال ہے کہ بی جے پی ہندی زبان کو تھوپ رہی ہے۔اس کے علاوہ انادرمک کا خیال ہے کہ حال ہی میں چکراوتی طوفان کی تباہی سے نمٹنے کے لئے مرکز سے کافی فنڈز نہیں دیاگیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...