راہل گاندھی کرناٹک سے چناؤ لڑیں تو ہم انہیں شکست کا مزہ چکھائیں گے: بی جے پی
بنگلورو،17؍مارچ(ایس او نیوز) اے آئی سی سی کے صدر راہل گاندھی لوک سبھا انتخابات میں کرناٹک سے چناؤ لڑتے ہیں تو ہم انہیں ضرور شکست کا مزہ چکھائیں گے۔ یہ بات بی جے پی کے ریاستی جنرل سکریٹری این روی کمار نے کہی۔
انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی ریاست کے کسی بھی حلقہ سے انتخاب لڑیں ہم ان کے مدمقابل ایسا امیدوار اتاریں گے کہ ان کی شکست ہوگی۔ اترپردیش (یو پی) میں سماج وادی پارٹی(ایس پی) اور بی ایس پی کے درمیان اتحاد تشکیل پایاہے۔ اور کانگریس پارٹی کو ان کے حلقے چھوڑدےئے گئے ہیں۔ اس سے امیٹھی لوک سبھا حلقہ سے نمائندگی کررہے راہل گاندھی اپنا حلقہ بدلنے پر غور کررہے ہیں اور کرناٹک سے انتخاب لڑنے کی سوچ رہے ہیں۔