بی جے پی کو 150 سیٹیں ریاست کولوٹنے کیلئے چاہئے: کمار سوامی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 30th May 2017, 12:11 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،29؍مئی(ایس او نیوز) سابق وزیر اعلیٰ اور ریاستی جنتادل (ایس) صدر ایچ ڈی کمار سوامی نے اگلے اسمبلی انتخابات میں 150 سیٹوں پر کامیابی حاصل کرنے بی جے پی کے دعوے کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہاکہ بی جے پی کو 150 سیٹیں ریاست کی ترقی کیلئے چاہئے یا لوٹ مچانے ؟۔آج اتی بیلے تعلقہ کے ہباگوڈی میں جنتادل (ایس) کے جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ریاست میں کانگریس حکومت کا انتظامیہ ہے یا نہیں یہ ان کی سمجھ میں نہیں آرہا ہے۔انہوں نے کہاکہ ریاست کی ترقی کیلئے آنے والے دنوں میں علاقائی طاقت جنتادل (ایس)کو اقتدار پر لانا بہت ضروری ہے۔ ریاست کے عوام نے دونوں قومی سیاسی جماعتوں کو اقتدار دے کر آزمالیا ہے، ان دونوں کی ناکامیوں سے اب عوام اکتا چکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ریاست میں کانگریس اور مرکز میں بی جے پی کے انتظامیہ سے عوام سخت ناراض ہیں۔ خاص طور پر کاویری ، مہادائی ،پینے کے پانی کی فراہمی وغیرہ کے معاملے میں مرکزی اور ریاستی حکومتیں عوام کے ساتھ انانصافی کرتی آرہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ علاقائی سیاسی جماعتوں کواگر عوام نے مضبوط کیاتو ریاست کے مفادات کی حفاظت بھی کھل کر کی جاسکتی ہے۔قومی سیاسی پارٹیاں ہمیشہ اپنے اعلیٰ کمان کی تابع ہوتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اپنے دور اقتدار میں انہوں نے اس وقت کے مرکزی وزیر جئے پال ریڈی کے تعاون کو جواہر لال نہرو اربن رنیول مشن بنگلور اور میسور میں متعارف کروایا ، اس سے دونوں شہروں میں 25ہزار کروڑ روپیوں کی رقم خرچ کرنے کے منصوبہ بنائے گئے۔اس موقع پر رکن اسمبلی مدھو بنگارپا ، جنتادل (ایس) کے دیگر لیڈران آر ایس منوہر ، رامے گوڈا وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...