کیا اگلے انتخابات میں بی جے پی اننت کمار ہیگڈے کو ٹکٹ نہیں دے گی؟

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th August 2018, 11:42 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،14؍اگست (ایس او نیوز) بی جے پی قومی صدر امیت شاہ کے بنائے گئے ضابطوں کے مطابق ریاست کے بی جے  پی رکن لوک سبھا اور متنازعہ بیانات  دینے پر شہرت پانے والے اننت کمار ہیگڈے کو اس بار پارٹی ٹکٹ ملنا مشکل نظر آرہا ہے۔

بار بار متنازعہ بیانات دے کر پارٹی کی شرمندگی کا باعث بننے والے، اپنے حلقے کو نظر انداز کرنے والے ، پارٹی ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ٹکٹ نہ دینے کی امیت شاہ نے ہدایت دی ہے۔ علاوہ ازیں چند اہم بی جے پی لیڈوں کو بھی وارننگ دی گئی ہے جن میں اننت کمار ہیگڈے کا نام بھی شامل ہے۔

حلقے کو نظر انداز کرنے والی رکن اور سینئر فلم اداکار ہ ہیما مالنی ، متنازعہ بیان  دینے والے آندھرا پردیش کے رکن راجہ سنگھ، اتر پردیش کے سنگیت سوم، سریش رانا، سنجیو بلیان ، راجندراگروال کے ساتھ انت کمار ہیگڈے کا نام بھی شامل کیا گیا ہے۔

اننت کمار ہیگڈے  نے ماضی میں متعدد بار متنازعہ بیانات دیئے ہیں، ایک مرتبہ کہا تھا کہ ’’سکیولر سمجھنے والے لوگوں کو ان کے ماں باپ کا ہی پتہ نہیں رہتا، وہ اپنے خون کی پہنچان بھی نہیں رکھتے‘‘۔

ریزرویشن کے بارے میں انہوں نے کہا تھا کہ ’بی جے پی ریزرویشن ختم کرنے ہی کیلئے اقتدار پر آئی تھی ‘۔ ان کے اس بیان کے خلاف دلتوں نے شدید احتجاج کیا تھا اور لوک سبھا میں بھی آواز اٹھی تھی ۔

دوسری طرف بی جےپی ایم ایل سی بھوجے گوڑا نے کہا کہ اننت کمار ہیگڈے ہندو توا نواز لیڈر ہیں اور پارٹی میں ان کے شیدائیوں کی تعداد زیادہ ہے، ان کو ٹکٹ دیئے جانے کیلئے خود پارٹی کارکنان زور ڈال سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ یڈیورپا کی قیادت میں بی جے پی پارٹی انتخابات کا سامنا کریگی اور ٹکٹ کی تقسیم میں یڈیورپا کا اہم کردار رہے گا۔امیت شاہ کی ہدایت پر داخلی جائزہ لے کر امیدواروں کو ٹکٹ دیا جائے گا۔ اننت کمار ہیگڈے کے حلقے میں بھی عوام کی رائے لی جائیگی۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...