بی جے پی ممبر اسمبلی نے کیا مایاوتی پر غیر اخلاقی تبصرہ، ایس پی بی۔ ایس پی کی سخت مذمت، خواتین کمیشن بھیجے گا نوٹس 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st January 2019, 11:32 AM | ملکی خبریں |

چندولی لکھنؤ21 جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بی جے پی کی رکن اسمبلی سادھنا سنگھ نے مبینہ طور پر بی ایس پی سربراہ مایاوتی کا موازنہ خواجہ سرا(ہیجڑا) سے کرتے ہوئے ان پر قابل اعتراض تبصرہ کیا ہے۔ سپا اور بسپا نے بی جے پی ممبر اسمبلی کی اس تبصرہ کی سخت مذمت کی ہے۔وہیں دہلی میں قومی خواتین کمیشن نے بی ایس پی سربراہ پرکے گئے تبصرہ پر از خود نوٹس لیا ہے۔کمیشن اس سلسلے میں سنگھ کو نوٹس جاری کر ان سے وضاحت مانگے گا۔ مغل رائے علاقہ سے بی جے پی ممبر اسمبلی سادھنا سنگھ نے چندولی ضلع کے کرن پورا گاؤں میں ہفتہ کو منعقد ہ کسان کمبھ پروگرام میں مایاوتی کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم کو تو اتر پردیش کی سابق وزیر اعلی نہ تو عورت لگتی ہیں اور نہ ہی مرد۔ ان کو تو اپنا احترام ہی سمجھ میں نہیں آتا۔ جس عورت کی ا س قدر کردار کشی کی گئی ہو ،اس عورت نے کرسی حاصل کرنے کے لئے اپنا سارا وقاربیچ دیا ۔ ایسی عورت مایاوتی کا ہم اس پروگرام کے ذریعہ مسترد کرتے ہیں۔انہوں نے اس سے بھی آگے بڑھ یہ بھی کہہ دا کہ وہ(مایاوتی) عورت ذات پر کلنک ہیں۔ جس عورت کی آبرو کو بی جے پی کے لیڈروں نے بچایا اسی نے عیش و آرام کے لئے اپنے وقار کو بچانے کے لئے ذلت کا پیالہ پی لیا۔ ایسی عورت توخواجہ سراؤں میں سے بھی زیادہ بدتر ہے۔ وہ نہ مرد ہے، نہ عورت ہے اس کی گنتی کس زمرے میں نہیں ہے۔ بی ایس پی کے سیکرٹری جنرل ستیش چندر مشرا نے بھی کہا کہ بی جے پی ممبر اسمبلی نے بی ایس پی سربراہ مایاوتی کے لئے جس طرح کے الفاظ استعمال کئے ہیں وہ بی جے پی کے معیار کو ظاہر کرتا ہے ۔ ایس پی۔بی ایس پی کے اتحاد کے اعلان کے بعد سے ہی بی جے پی لیڈروں کا ذہنی توازن بگڑ گیا ہے۔انہیں آگرہ اور بریلی کے اسپتالوں میں داخل کرنے کی ضرورت ہے۔غور طلب ہے کہ اتر پردیش کے آگرہ اور بریلی اضلاع میں ذہنی طور پر بیمار لوگوں کے لئے بڑے ہسپتال قائم ہیں۔بی ایس پی کے ساتھ اتحاد کرکے اگلا لوک سبھا الیکشن لڑنے جا رہی سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے بی جے پی ممبر اسمبلی کی اس تبصرہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی خاتون رکن اسمبلی نے جس طرح کے نا روا ، نازیبا، فحش اور غیر اخلاقی الفاظ بی ایس پی سربراہ مایاوتی کے لئے کیا ہے وہ انتہائی قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بی جے پی کے اخلاقی دیوالیہ پن اور مایوسی کی علامت ہے۔ ساتھ ہی یہ ملک کی خواتین کی بھی توہین ہے۔قومی خواتین کمیشن کی صدر ریکھا شرما نے بتایا کہ ایسا نازیبا تبصرہ کسی لیڈر کو زیب نہیں دیتا ہے اور یہ قابل مذمت ہے۔واضح ہو کہ قومی خواتین کمیشن نے از خود نوٹس لیا ہے اور سادھنا سنگھ کو کل نوٹس بھیجا جائے گا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...