بی جے پی کی غلط پالیسیوں سے دلتوں او راقلیتوں پر حملوں میں اضافہ :اقوام متحدہ کی ماہرین کی کمیٹی کا دعوی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th September 2018, 11:49 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،15؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) اقوام متحدہ ( یو این ) کی ایک حالیہ رپورٹ میں الزام لگایا ہے کہ بی جے پی رہنما ؤں کی وجہ ہندوستان میں مسلمانوں ، آدیواسیوں ، عیسائیوں اور دلتوں پر حملے بڑھے ہیں ۔ یہ رپورٹ Tendayi Achiume.Eنے تیار کی ہے ۔ غور طلب ہے کہ اس عہدے پریو این ہیو من رائٹس کاؤنسل کی جانب سے کسی آزاد ہیو من رائٹس ایکسپرٹ کی تقرری کی جاتی ہے ۔ Tendayi Achiume.E نے اپنی رپورٹ میں ان اشتعال انگیز بیانات کو بھی درج کیا ہے جو بی جے پی رہنماؤں نے مسلسل اقلیتوں مسلمانوں اور دلتوں کے خلاف دئے ہیں ۔

اس رپورٹ کو 2017ء تواین کے عام اجلاس میں تمام ممالک کے ریزیولیشن سے نفرت اور عدم رواداری پر دی گئی رپورٹ کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے ۔ ی رپورٹ راشٹر واد کی مقبولیت او راس کی وجہ سے ہیومن رائٹس کیلئے چیلنجز کے مد نظر تیار کی گئی ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عدم رواداری کو بڑھا وا دینے ، نسلی امتیازات کو آگے بڑھانے او رذات پات کی وجہ سے لوگوں کو بائیکاٹ کا سامنا کرناپڑتا ہے۔

مسلمانوں اور دلتوں پر حملے کے علاوہ اسپیشل یو این رپورٹر نے متنازع این آر سی کا بھی ذکر کیا ہے ۔ جس میں انہوں نے کہا ہے کہ کئی ملکوں میں راشٹر واد ی پارٹیوں نے غیر قانونی شہریت میں اصلاحات کے نام پر اقلیتوں کو شہرت سے خارج کردیا ۔ اسپیشل رپورٹر نے یہ بھی ذکر کیا ہے کہ مئی 2018ء میں انہوں نے حکومت ہند کو خط لکھا تھا جس میں انہوں نے این آر سی معاملہ کو اٹھایا تھا۔

رپورٹ میں انہوں نے مبینہ طور پر آسام میں رہنے والے بنگالی مسلمانوں کے مسائل کے بارے میں یہ بھی لکھا ہے ۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ووٹرلسٹ میں ان کے نام شامل ہیں لیکن این آر سی سے غائب ہے یہ بہت مایوس کن بات ہے ۔ انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ 1997ء میں بھی اس پروسس کواپنا گیا تھا جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں آسام میں بنگالی مسلمانوں کے حقوق سلب کئے گئے تھے ۔

مقامی انتظامیہ کے رو ل پر سوال اٹھاتے ہوئے انہوں نے اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے کہ جان بوجھ کر کئی مسلمانوں بنگالی بولنے والوں کو اپڈیٹ این آر سی رجسٹر سے باہر رکھا گیا ہے ۔ اس رپورٹ میں آسٹریلیا ، امریکہ او ریوروپ کا بھی ذکر کیاگیا ہے جہاں حکمراں سیاسی لیڈران سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں او رنسلی امتیازات اورذات پات سے متعلق بیان بازی کرتے ہیں ا ورایک خاص کمیونٹی کو بڑھاوا دینے کی بات کرتے ہیں ۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...