کرناٹک کو کانگریس سے آزاد کرنے بی جے پی لیڈروں کا عہد ، پارٹی کو اقتدار پر لانے فوجیوں کی طرح کام کرنے ورکرس کو امیت شاہ کا مشورہ

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 13th August 2017, 11:17 PM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

بنگلورو:13/اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ریاست کرناٹک میں زعفرانی پارٹی کو دوبارہ اقتدار پر لانے مختلف سطحوں پر پارٹی نے کوشش شروع کردی ہے۔ ریاست کے تین روزہ دورہ پر آنے والے بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ نے پارٹی ورکرس کو آواز دی ہے کہ کرناٹک میں2018میں اسمبلی کے لیے ہونے والے انتخابات میں بی جے پی کو اقتدار پر لانے ابھی سے فوجیوں کی طرح کام کریں۔ اسی طرح امیت شاہ نے اسمبلی انتخابات کے لیے ریاست میں بی جے پی نے اپنی مہم شروع کردی ہے۔ انتخابی حکمت عملی تیار کرنے کے مقصدسے امیت شاہ ریاست کے دورہ پر آئے ہوئے ہیں۔پارٹی ورکرس کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں پارٹی کو بھاری اکثریت سے کامیاب بناکر ایڈی یورپا کی قیادت میں اگلی حکومت تشکیل دینے پارٹی ورکرس کو ایک حکمت عملی کے تحت فوجیوں کی طرح کام کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی لیڈروں کے درمیان جو بھی اختلافات پائے جاتے ہیں انہیں بالائے طاق رکھ کر ایڈی یورپا کو کرناٹک کا وزیراعلیٰ بنانے اور پارٹی کو اقتدارپر لانے متحدہوکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک میں ہمیں اقتدار حاصل کرنا بہت ضروری ہے۔ ہر پارٹی ورکر کو یہ ذہن میں رکھناچاہئے۔ امیت شاہ نے دعویٰ کیا کہ اگلے اسمبلی انتخابات میں ایڈی یورپا،جگدیش شٹر، اشوک کے علاوہ دیگر لیڈروں نے متحدہوکر کام کیاتو پارٹی کو کامیاب بنانا مشکل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک میں اگر ہمیں اقتدار حاصل کرنا ہے تو ہمیں ایک دوسرے پر الزام تراشی کا سلسلہ بند کرنا چاہئے ورنہ ہم اپنے اپنے اختلافات سے باہر نہیں نکل پائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ مرکز میں نریندر مودی کی قیادت والی حکومت ملک کی کامیابی کی جانب رواں دواں ہے۔ کرناٹک میں انتخابات کے دوران مودی حکومت کی کارکردگی اور کرناٹک میں پچھلی بی جے پی حکومت کی کارکردگی سے عوام کو آگاہ کرنا چاہئے۔ بنگلورانٹرنیشنل ایرپورٹ پر آمد پر امیت شاہ کو ایڈی یورپا نے میسور پیٹھا پہناکر ان کی شال پوشی کرکے ان کا استقبال کیا۔ ایرپورٹ پر امیت شاہ کا استقبال کرنے والی بی جے پی کی ٹیم میں ایشورپا،آر اشوک،جگدیش شٹر،سدانندا گوڈا، بچے گوڈا اور دیگر شامل رہے۔ان تمام نے کرناٹک کو کانگریس سے آزاد کرنے کا بھی عہدکیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...

وزیر اعلیٰ کیجریوال کو جیل سے حکومت چلانے کے لیے سہولیات درکار، دہلی ہائی کورٹ میں عرضی دائر

شراب پالیسی معاملہ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعے گرفتار وزیر اعلی اروند کیجریوال کو حراست سے حکومت چلانے کے لیے تمام سہولیات مہیا کرانے کی وکالت کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل کی گئی ہے۔ وکیل شری کانت پرساد کے ذریعہ دائر کردہ پی آئی ایل میں وزیر اعلیٰ کو ...

انتخابی بانڈ نے بی جے پی کا بینڈ بجا دیا ہے:اکھیلیش یادو

سماج وادی پارٹی نے لوک سبھا انتخابات میں قلعہ فتح کرنے کے لیے کمر کس لی ہے۔ جیسے جیسے انتخابات کی تاریخیں قریب آ رہی ہیں، رہنماؤں کی ریلیوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ سماجوادی پارٹی صدر اور یوپی کے سابق وزیر اعلی اکھیلیش یادو نے بدھ یعنی17 اپریل کو مراد آباد میں ایک انتخابی ...

مودی حکومت آزاد ہندوستان کے سب سے بڑے گھوٹالے کو چھپانے کی کوشش کر رہی: کانگریس

کانگریس نے الیکٹورل بانڈ گھوٹالہ سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹس کو حذف کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کی ہدایت پر سخت اعتراض کیا ہے۔ کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت آزاد ہندوستان کے سب سے بڑے گھوٹالے کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔ نئی دہلی میں کانگریس صدر دفتر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب ...